صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 ٹیکوں کی دستیابی پرتازہ ترین جانکاری



ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 64.36 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 5.42 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی خوراکیں بچی ہوئی ہیں اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں، 15 لاکھ خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں

Posted On: 31 AUG 2021 1:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی:31؍اگست2021:

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافے کے لئے پرعزم ہے۔ عالم گیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون، 2021 کو ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہتر منصوبہ بندی اور ویکسین کی فراہمی کی چین کو منظم کرکے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوانس میں ویکسین کی دستیابی اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے تعاون کررہی ہے۔ عالم گیر کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ویکسین مینوفیکچررز کی جانب سے تیارکی جارہی ویکسین کو خرید کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 75 فیصد مفت ویکسین کی سپلائی کرےگی۔

 

ویکسین کی خوراکیں

(31؍اگست 2021ءکے مطابق)

فراہم کی گئی خوراکیں

64,36,13,160

تیاری کے مرحلے میں

14,94,040

بچی ہوئی خوراکیں

5,42,30,546

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت سرکار اور ریاستی خریداری کے زمرے کے تحت 64.36 کروڑ(64,36,13,160)سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ مزید 15 لاکھ (14,94,040)سے زیادہ خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں۔

مزید برآں 5.42 کروڑ (5,42,30,546)سے زیادہ بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

**************

 

 

 

 

ش ح -  س ک

 

U. NO. 8502

 


(Release ID: 1750714) Visitor Counter : 174