شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمالی مشرقی خطے میں زراعتی ترقیاتی منصوبہ پر بات چیت کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیراورمرکزی وزرائے زراعت کی میٹنگ

Posted On: 27 AUG 2021 8:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27؍اگست:سرکارکی موجودہ پالیسی کے مطابق مرکزی شعبے اور مرکز کے ذریعہ شروع کئے گئے منصوبوں کے تحت تمام غیررعایت والی مرکزی وزارتوں /محکموں کو اپنے مجموعی بجٹ مدد ( جی بی ایس ) وسائل کا 10فیصد حصہ شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے لئے خرچ کرناہوتاہے ۔ سال 22-2021کے لئے این ای آرکے ضمن میں 10فیصد جی بی ایس کے تحت  بی ای کا اختصاص 68020.24کروڑروپے ہے ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت جناب بی ایل ورما کے ساتھ  شمال مشرقی (این ای آر) ریاستوں کی ترقی سے متعلق مختلف معاملوں سے جڑی وزارتوں کے مرکزی وزراء کے ساتھ بات چیت کے لئے میٹنگوں کی ایک سیریز کا آغاز کیاہے ۔

آج 27اگست ، 2021کو بات چیت کی اس سیریز کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت جناب بی ایل ورمانے زراعت اور کسانوں کی  بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومرسے ملاقات کی ۔ تاکہ شمال مشرقی خطے میں زراعت –باغبانی شعبے کی ترقی کے لئے پام آئل ، بانس اور آرگینک باغبانی جیسے مجموعی ترقی کے لئے نشان زد شعبوں  کی ترقی کے لئے مل جل کر ایک خاکہ تیارکیاجاسکے ۔ اس میٹنگ میں زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت میں سکریٹری جناب سنجے اگروال  اور شمال مشرقی خطے کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹراندرجیت سنگھ کے ساتھ شمال مشرقی خطے کی وزارت اور زراعت کی وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، اس میٹنگ میں اس بات پراتفاق رائے قائم ہوا کہ مشترکہ طورپر کام کرنے اورزراعت –باغبانی میں مختلف کاوشوں کو آگے بڑھانے کے زبردست امکانات ہیں ۔ رواں مالی سال 22-2021کے لئے زراعت اورکسانوں کی بہبود کے محکمے نے 1242442.70کروڑروپے کا بجٹ مختص کیاہے ۔ مرکزی وزیرجناب جی ریڈی نے مرکزی وزیرزراعت سے شمال مشرقی خطے کو وسیع طورپر شامل کرتے ہوئے حال ہی میں منظورشدہ خوردنی تیل /پام تیل کے لئے قومی مشن کو آگے بڑھانے اور شمال مشرقی خطے میں دیگر منصوبوں جیسے پی ایم کے ایس وائی ، پی ایم ایس بی وائی ، کسان کریڈٹ کارڈ وغیرہ پرعمل آوری یا دستیاب بجٹ وسائل کے اندرمناسب منصوبہ تیارکرنے کی رفتاربڑھانے کے لئے کوششیں کرنے پرزوردیا۔ شمال مشرقی خطے کے وزیرمملکت جناب بی ایل ورمانے کہاکہ امکانی خطے کے لئے مناسب بجٹ وسائل دستیاب ہیں ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیرنے کہاکہ ترقی کے لئے شمال مشرقی خطہ دھیان میں رکھاجانے والا خطہ ہے اور زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت نے نہ صرف اس مخصوص خطے کے لئے منصوبے تیارکئے ہیں بلکہ انھیں بہترطریقے سے نافذ کرنے کے لئے  اپنے منصوبوں کی شرائط میں بھی رعایت دی ہے ۔ اصلاحی قدم اٹھانے کے لئے ریاستوں کی مسائل کی شناخت کرنے کے لئے ان کے ساتھ مستقل طورپررابطہ میٹنگیں کی جاتی ہیں ۔ تفصیلی بات چیت کے بعد یہ اتفاق رائے قائم ہوا کہ پام آئل اور آرگینک زراعت کے شعبے میں مشترکہ طورپر ایک علاقائی کاروباری اجلاس جلد از جلد منعقد کیاجاسکتاہے ۔ ریاستوں کی خصوصی ضروریات اور مرکزی منصوبوں سے جڑے مسائل کی شناخت کرنے کے لئے شمال مشرقی خطے کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سکریٹریوں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ منعقد کی جاسکتی ہے ۔ جن دیگر ایشوز پر اختصارکے ساتھ بات چیت ہوئی ان میں پام تیل پیداکرنے والی ریاستوں جیسے آندھراپردیش اورشمال مشرقی خطے کے درمیان لین دین /مطالعاتی سفر پروگرام کا انعقاد کرنا ، ڈرون کا استعمال ، زراعت کے لئے بنیادی ڈھانچہ جیسے کولڈاسٹوریج زمین کی دستیابی وغیرہ میں اصلاح لانا اہم ہیں ۔شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے بھارت کے وزیراعظم کے ویژن کے عین مطابق شمال مشرقی خطے میں زراعت اور اس سے متعلق شعبوں کی ترقی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروجیکٹوں پر وقت پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے شمال مشرقی خطے کی وزارت اور اس سے متعلق دفترکی مدد کا یقین دلایا۔

************

 

ش ح۔ ج ق۔ع آ

 

U NO. 8498



(Release ID: 1750709) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Manipuri