وزارت دفاع

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آرمی اسپورٹس  انسٹی ٹیوٹ اسٹیڈیم جو نیرج چوپڑا کے نام پر رکھا گیا ہے ،کا افتتاح کیا


وزیر دفاع نے پونے میں واقع  ہیڈ کوارٹرس جنوبی کمانڈ کا دورہ کیا

Posted On: 27 AUG 2021 8:34PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی:31؍اگست 2021

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے آج پونے میں واقع آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مکند نرونے اور جنوبی آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین بھی تھے۔

اپنے پہلے دورے کے دوران وزیر دفاع نے تینوں سروسیز کے اولمپین کی عزت افزائی کی ،افتتاحی تقریب میں انہوں نے آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کا نام نیرج چوپڑا اسٹیڈیم رکھا ۔ اس کے بعد انہوں نے فوجیوں سے خطاب کیا اور آرمی انسٹی ٹیوٹ کے ابھرتےہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی ۔

ایک ٹویٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ  میں ٹوکیو اولمپکس میں آج پونے کے آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ   میں صوبہ دار  نیرج چوپڑا کی شاندار کارکردگی کیلئے ان کی عزت افزائی کرتا ہوں۔انہوں نے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے ،اب اے ایس آئی نے ان کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھا ہے ۔انہوں نے مستقبل میں نیرج چوپڑا کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونے والے مسلح افواج کے تمام عملے کی عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایک کامیاب کیئرئر کیلئے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی کہ بھارت مستقبل میں چوٹی کا اسپورٹ ملک بنے گااور اولمپکس کی میزبانی کرےگا۔

اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی کھیل کود مقابلے میں تمغے جیتنے کے ارادے کے ساتھ بھارتی فوج کا مشن اولمپکس پروگرام 2001 میں شروع ہوا تھا ۔ہندوستانی فوج کی توجہ یہ ہے کہ 11 مختلف کھیل کود مقابلوں میں بہترین کھلاڑیوں کی شناخت کی جائے اور انہیں تربیت دی جائے۔ آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ ہندوستانی فوج کا  مشن اولمپکس  فوج کی اس پہل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ کا مقصد عالمی نوعیت کے کھلاڑیوں کو تربیت دینا ،ٹھوس اور منظم ڈھنگ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کرنا ،جدید تربیت دینا اور بنیادی ڈھانچے کی مدد کرنا ہے۔آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ نو عمر کھلاڑیوں کیلئے ایک منفرد سہولت ہے۔

وزیر دفاع نے ملک کے کھلاڑیوں کو فراہم کی جارہی غیر معمولی تربیتی سہولیات کیلئے آرمی انسٹی ٹیوٹ کی ستائش کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کو ماہی اور انتظامی امداد اور تعاون فراہم کرنے میں مکمل حمایت کی پیش کش کی۔وزیر دفاع کے دورے سے کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے جو ملک کیلئے مہارت کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر دفاع نے پونے میں  واقع ہیڈکوارٹر  جنوبی کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔وزیر دفاع کو بھارتی فوج کی سب سے بڑی کمانڈ کے انتظامی امور مختلف آپریشنل اور تربیتی معاملات کے بارے میں جنوبی کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے نین نے جانکاری دی ۔ انہوں نے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو یقینی بنانے کیلئے اس کے پیشہ ورانہ طریقہ کار اور آپریشنل تیاریوں کیلئے جنوبی کمانڈ کی ستائش کی ۔

وزیر دفاع نے  جزیرہ نما بھار میں مختلف انسانی بنیاد پر دی جانے والی مدد اور آفات سے نمٹنے کیلئے راحت کی کارروائیوں خصوصاً حالیہ سیلاب کے دوران راحت کی کارروائیوں اور عالمی وبا سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کو فراہم کی مدد کیلئے  جنوبی کمانڈ کی غیر معمولی خدمات او ر تعاون پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے حکومت کے آتم نربھر  بھارت کی اس پہل کو آگے بڑھانے کیلئے تحقیق اور ترقی کے اداروں کے ساتھ مشغول رہنے کیلئے جنوبی کمانڈ کی کوششوں کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NPG7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023KLW.jpg
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HG5A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EDC0.jpg

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IKJQ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SD89.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074J0N.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008RKZ7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008RKZ7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009V82C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0103S4O.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011PL1A.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012V23O.jpg

 

************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.8491



(Release ID: 1750674) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Marathi