بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے تریپورہ میں 11/3/132 کلو واٹ کے موہن پور سب اسٹیشن کا افتتاح کیا

Posted On: 30 AUG 2021 9:18AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے 27 اگست، 2021 کو تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب  کمار دیب، نائب وزیر اعلیٰ جناب جشنو دیو ورما اور ریاست کے وزیر تعلیم، جناب رتن لال ناتھ کی موجودگی میں تریپورہ میں نو تعمیر 11/33/132 کلوواٹ (کے وی) موہن پور سب اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس سب اسٹیشن کی تعمیر پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ) کے ذریعے کی گئی ہے، جو نارتھ ایسٹرن ریجن پاور سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (این ای آر پی ایس آئی پی) کے تحت تریپورہ کے لیے حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتن سی پی ایس یو ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotoMohanpur2AXC8.jpeg

نارتھ ایسٹرن ریجن پاور سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (این ای آر پی ایس آئی پی) حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کی ایک مرکزی شعبہ کی ایک ایسی اسکیم ہے جس کا تصور ملک کے شمال مشرقی خطہ کی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم شمال مشرق کی چھ فائدہ حاصل کرنے والی ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ کے لیے پاور گرڈ کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد شمال مشرقی خطہ کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت ہند کے عزم اور شمال مشرقی خطہ میں بین ریاستی ٹرانس مشن اور سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ سے ایک قابل اعتماد پاور گرڈ کی تعمیر ہوگی اور اس سے مستقبل کے لوڈ مراکز کے لیے شمال مشرقی ریاستوں سے رابطے میں بہتری آئے گی اور اس طرح شمال مشرقی خطے میں گرڈ سے وابستہ مستفیدین کے تمام زمروں کے صارفین کو بجلی سپلائی کا فائدہ ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotoMohanpurXDA1.jpeg

پاور گرڈ میں فی الحال 172154 سرکٹ کلومیٹر (سی کے ایم) کی ٹرانس مشن لائنیں، 262 سب اسٹیشن اور 446940 میگا ووٹ ایمپیئر (ایم وی اے) سے زیادہ ٹرانس مشن صلاحیت ہے۔ جدید ترین تکنیکی آلات اور تکنیکوں کو اپنانے، خودکاری اور ڈجیٹل حل کے جدید استعمال کے ساتھ، پاور گرڈ اپنی اوسط ٹرانس مشن سسٹم دستیابی 99 فیصد سے زیادہ بنائے رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8457



(Release ID: 1750480) Visitor Counter : 187