بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی پاور سیکرٹری نے کوئلے کی فراہمی کی پوزیشن کا جائزہ لیا؛ کور مینجمنٹ ٹیم کا قیام


صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مداخلت کا فیصلہ؛ اگلی جائزہ میٹنگ 31 اگست کو ہوگی

پاور پلانٹس کو کوئلے کی فراہمی سے متعلق معاملات کے لیے مرکزی ای میل آئی ڈی fmdiv.cea@gov.in جاری

Posted On: 28 AUG 2021 6:55PM by PIB Delhi

مرکزی پاور سکریٹری جناب آلوک کمار نے کچھ پاور پلانٹس میں کوئلے کے کم ذخائر کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کل پاور اتھارٹی (سی ای اے) اور وزارت کوئلہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں کوئلے کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کوئلے کی فراہمی کی روزانہ نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایم او پی، سی ای اے اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے نمائندوں پر مشتمل کور مینجمنٹ ٹیم (سی ایم ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاور پلانٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ لوڈنگ اور کوئلے کی فراہمی سے متعلق مسائل کے لیے اپنی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر مرکزی ای میل آئی ڈی fmdiv.cea[at]gov[dot]in پر بھیجیں تاکہ معاملے کو متعلقہ حکام کے روبرو پیش کیا جا سکے۔

کچھ تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے کم ذخائر کی موجودہ صورتحال کی وزارت بجلی کی جانب سے قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت کوئلے کی فراہمی سے متعلق مسائل کو سنٹرل الیکٹرک اتھارٹی (سی ای اے)، وزارت کوئلہ (ایم او سی)، وزارت بجلی (ایم او پی)، ریلوے، کول کمپنیوں اور نمائندوں کے ذیلی گروپوں کے ہفتہ وار اجلاسوں میں اٹھایا جا رہا ہے تاکہ کوئلے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا جا سکے۔

کوئلے کی پیداوار والی کوئلے کی کانوں سے اس کی پیداوار کے لیے سی آئی ایل پر انحصار کو کم کرکے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔

سی ایم ٹی روزانہ کی بنیاد پر کوئلے کے ذخائر کی کڑی نگرانی کر رہا ہے اور پاور پلانٹس کے لیے کوئلے کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے سی آئی ایل اور ریلوے کے اشتراک سے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ کچھ دنوں کی نگرانی کے بعد، صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری (پاور)، سیکرٹری (کول) اور ممبر (ٹریفک)، ریلوے کی سطح پر 31 اگست 2021 کو پیش رفت کا جائزہ لینے اور نگرانی کرنے کے لیے ایک اور میٹنگ مقرر کی گئی ہے۔

کچھ تھرمل پاور جنریشن پلانٹس کو مختلف وجوہات کی بنا پر کوئلے کے ذخائر میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں ملک بھر میں معیشت کے کھلنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ اور ہائیڈرو پاور پلانٹس سے کم پیداوار شامل ہے۔ بجلی کی سب سے زیادہ کھپت جولائی 2021 میں دیکھی گئی جب اس کی طلب 200 گیگا واٹ کی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ گئی۔ ابھی بجلی کی طلب 192-93 گیگا واٹ کے آس پاس چل رہی ہے۔ تاریخی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبر کے مہینے میں بجلی کی سب سے زیادہ مانگ دیکھی جاتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8411


(Release ID: 1750087) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi , Kannada