زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی تحقیق  و اختراعات  میں تعاون  کو مستحکم  کرنے کی خاطر برکس  - زرعی تحقیق  پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا


پلیٹ فارم  ، برکس ملکوں  کے درمیان تحقیق  کے نتائج  ، اختراعات اور بہترین  طریقۂ کار کے تبادلوں  میں اضافہ کرے گا

Posted On: 27 AUG 2021 9:13PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 اگست / زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب  نریندر سنگھ  تومر نے برکس ملکوں کے درمیان  زرعی  تحقیق  و اختراعات کے شعبے  میں تعاون کو مستحکم کرنے کی خاطر برکس زرعی  تحقیق  کے پلیٹ  فارم کو آج  چالو کرنے کا اعلان کیا  ۔ یہ پلیٹ فارم ہندوستان میں قائم کیا گیا ہے ۔  وزیر موصوف ‘‘ خوراک کی سکیورٹی  اور تغذیہ  کے لئے زرعی  تنوع کو مستحکم  کرنے کی برکس  ملکوں  کی ساجھیداری  کی گیارہویں میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔

          برکس  - زرعی تحقیق پلیٹ فارم  ،جو سائنس  کی قیادت میں زراعت کے لئے ایک عالمی  پلیٹ فارم ہے  ، دنیا میں بھوک ، تغذیہ  کی کمی ، غریبی اور نا برابری  کی زراعت اور  متعلقہ  سیکٹر میں کلیدی  تعاون کے ذریعہ   پائیدار زرعی تعاون کو فروغ دے کر ختم کرنے میں  مدد کرے گا ۔

          برکس – اے آر پی  زرعی تحقیق  ، ٹیکنا لوجی  ، پالیسی اختراعات اور چھوٹی  آراضی پر کھیتی کے لئے مخصوص ٹیکنا لوجی  سمیت برکس ملکوں میں  کھیتی کی پیداوار اور  کسانوں کی آمدنی  بڑھانے میں مدد کرے گا ۔ پلیٹ فارم متعلقہ برکس  ممالک میں زرعی  تحقیق  کے نتائج  ، اختراعات اور  بہترین طریقۂ کار  میں ساجھیداری  میں مدد کرے گا ۔

          زراعت اور کسانوں  کی بہبود کی وزارت کے تحت  زرعی تحقیق  اور تعلیم کے محکمے ،  آئی سی اے آر کے زیر انتظام برکس زرعی تحقیق پلیٹ فارم   کا تال میل کا مرکز  پوسا کے کمپلیکس  میں قائم  ہے ۔ برکس  زرعی تحقیق  پلیٹ فارم  کا ڈومین نام http://barp.org.in ہے ۔ برکس کے ورکنگ  گروپ کی 12 – 13 اگست ، 2021 ء کو ہوئی میٹنگ  میں تمام برکس ملکوں نے اس ڈومین  سے اتفاق کیا تھا ۔ برکس ملکوں نے مشترکہ مسائل اور ان کا حل  تلاش کرنے کے لئے برکس – اے آر پی  کی ورچوئل  میٹنگ میں شرکت  کی ، جس میں ان ملکوں کے نمائندہ اداروں  نے شرکت  کی  ۔ ہندوستان کی طرف سے انڈین کونسل  آف ایگریکلچر ریسرچ ، آئی سی اے آر نے شرکت کی ۔

          زراعت اور کسانوں کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر ، برازیل  ، روس ، چین  اور جنوبی افریقہ  کے وزرائے  زراعت نے آج  ورچوئل طور پر  برکس کے وزرائے زراعت کی  گیارہویں  میٹنگ میں شرکت کی ۔

          مرکزی وزیر جناب  نریندر سنگھ تومر نے برکس کے وزرائے  زراعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  زرعی  تنوع  کا خوراک کی سکیورٹی  اور تغذیہ کی کمی کو دور کرنے میں بڑا اہم رول ہے ۔ انہوں نے زرعی تنوع کے تحفظ اور فروغ اور  کووڈ – 19 کے دوران  زرعی تنوع کے تحفظ  کے لئے تمام  برکس ملکوں  کی ستائش کی ۔

          زراعت اور کسانوں  کی بہبود  کے وزیر مملکت  جناب کیلاش چودھری   ، جناب سنجے اگروال  ، زرعی تحقیق  و تعلیم کے محکمے  کے سکریٹری ڈاکٹر ترلوچن  مہا پاترا ، آئی سی اے آر کے ڈی  جی اور دیگر سینئر عہدیداروں نے نئی دلّی میں سسشما سوراج  بھون میں ورچوئل  میٹنگ میں شرکت کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  27.08.2021 )

U.No.  8395



(Release ID: 1750073) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi