وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی شعبہ  میں 'خود انحصار ہندوستان' کو فروغ


وزارت دفاع نے ایک ہندوستانی کمپنی کے ساتھ مربوط آبدوز شکن جنگی دفاعی  سوٹ کے لیے 1350 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 27 AUG 2021 6:28PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • 1،349.95 کروڑ روپے کی لاگت سے 14 مربوط آبدوز شکن جنگی دفاعی سوٹ کی خریداری کا معاہدہ
  • خریدیں اور بنائیں (ہندوستانی)' زمرے کے تحت معاہدہ 'خود انحصار ہندوستان' مشن کو فروغ دے گا
  • یہ نظام بحریہ کی آبدوز شکن جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گا

وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے 27 اگست 2021 کو نئی دہلی میں 1،349.95 کروڑ روپے کی لاگت سے 14 مربوط آبدوز شکن جنگی (اے ایس ڈبلیو) دفاعی سوٹ(آئی اے ڈی ایس) کی خریداری کے لیے مہندرا ڈیفنس سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ دفاعی خریداری کے 'خریدیں اور بنائیں (ہندوستانی)' زمرےکے تحت ایک ہندوستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ  ہندوستان کے 'خود انحصار ہندوستان' مشن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور یہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور پیداوار میں گھریلو دفاعی صنعت کو ایک بڑی کامیابی فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام ہندوستان کی بحریہ کی آبدوز شکن جنگی صلاحیت کوفروغ  دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1XSGV.jpg

آئی اے ڈی ایس میں دشمن کی آبدوزوں اور ٹارپیڈو کو وسیع رینج میں پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ دشمن کی آبدوزوں کے ذریعہ داغے جانے والے آنے والے ٹارپیڈو کا رخ  موڑنے کے لیے ایک مربوط صلاحیت  ہوتی ہے۔

وزارت دفاع  نے حکومت کے 'میک ان انڈیا' اقدام کوفروغ دینے کے اپنے عزم اور ملک کی دفاعی صنعت کے ذریعہ متعدد آلات کو شامل کرنے کے ساتھ بہترین ٹیکنالوجیوں میں 'خود انحصار ' بننےکے ملک کے عزم  کو ظاہر کرنا جاری رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-837


(Release ID: 1750023) Visitor Counter : 221


Read this release in: English , Hindi , Tamil