وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمے کے مہاراشٹر اور گوا میں چھاپے کی کاروائیاں  

Posted On: 28 AUG 2021 2:10PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکے نے25 اگست 2021 کو مہاراشٹرا ور گوا میں قائم ایک گروپ پر تلاشی اور ضبطی کی کاروائیاں انجام دیں۔ تجارت کرنے واا ایک ممتاز گروپ پُنے، ناسک، احمد نگر اور گوا میں اسٹیل تیار کرنے اور تجارت کرنے والا ایک ممتاز گروپ ہے۔ تلاشی کی کاروائی میں 44  سے زیادہ ٹھکانوں کا احاطہ کیا گیا ۔

تلاشی اور ضبطی کی کاروائی کے دوران غیر قانونی دستاویز ، کاغزات اور ڈجٹل ثبوت ملے ہیں۔

تلاشی کی کاروائیوں کے دوران جو ثبوت ملے ہیں ان کے مطابق یہ گروپ کباڈ اور اسپنج آئرن جعلی کاغزات کے زریعے  فرضی خریداروں کی بکنگ دکھاتے تھے۔ جعلی ان وائس  جاری کنے والوں کے ٹھکانوں پر بھی تلاشی کی کاروائی کی گئی ۔ ان لوگوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے صرف بل دیئے اور کوئی مال نہیں دیا گیا اور انہوں نے ای وے  بل ھی جاری کیے تاکہ یہ قانونی خریداری سمجھی جائے اور جی ایس ٹی میں بھی کا م آ سکیں۔ پُنے میںGST  کے تعاون سے جعلی ای وے بلوں کی شناخت کے لیے گاڑیوں کی نقل و حرکت پتہ  لگانے والا ایپ استعمال کیا گیا ۔ ان پاٹریوں سے مجموعی فرضی خریداری کی رقم 16  کروڑ روپے ہے۔

اسکے علاوہ ساڈھے تین کروڑ روپے کی سامان کی کمی اور چار کروڑ  کے زائد اسٹاک کا بھی ان ٹھکانوں سے پتہ چلا ۔ جائدادوں میں بنا حساب کتاب کی رقومات لگائے جانے کی بھی جانکاری ملی۔ مختلف ٹھکانوں سے تین کروڑ روپے کی بنا حساب کتابکی رقم اور 5.20  کروڑ روپے کے زیورات بھی بر آمد کئے گئے۔ چاندی سے بنی اشیاء 194  کلو گرام 1.34  کروڑ روپے  کی مالیت کی ہیں۔ ان کا بھی حساب کتاب نہیں ملا ۔  اب تک مجموعی طور پر 175.5  کروڑ روپے کی آمدنی بر آمد  کی گئی ہے جن میں بنا حساب کتاب کی رقومات اور زیورات، اسٹاک میں کمی یا زیادتی کے سبوت اور بوگس خریداری شامل ہے ۔  

تلاشی کی کاروائیاں جاری ہیں اور چھان بین چل رہی ہے ۔

<><><><><>

 

 

 

ش ح،ع س، ج

IU.No. : 8404

 


(Release ID: 1750003) Visitor Counter : 248