جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ریاستوں کی قابل تجدید توانائی کی تنظیم (اے آر ای اے ایس) نے اپنا ساتواں یوم تاسیس منایا


اے آر ای اے ایس اور قومی شمسی توانائی کے ادارہ، قومی بادی توانائی کے ادارہ اور سردار سورن سنگھ قومی حیاتیاتی توانائی کے ادارہ کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے

Posted On: 28 AUG 2021 12:20PM by PIB Delhi

ریاستی قابل تجدید توانائی کی تنظیم (اے آر ای اے ایس) نے کل اپنا ساتواں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر اے آر ای اے ایس اور تین اداروں قومی شمسی توانائی کے ادارہ، قومی بادی توانائی کے ادارہ اور سردار سورن سنگھ قومی حیاتیاتی توانائی کے ادارہ کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتے ہیں۔ ان مفاہمت ناموں پر ایم این آر ای سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی کی موجودگی میں دستخظ ہوئے، جو اے آر ای اے ایس کے کارگزار صدر بھی ہیں۔ اے آر ای اے ایس اور تین اداروں کے درمیان مفاہمت ناموں سے بھارت میں قابل تجدید توانئی کی ٹیکنالوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعاون بڑھے گا۔ اس موقع پر، ایم این آر ای سکریٹری اور اے آر ای اے ایس کے صدر کے ذریعے ڈجیٹل طور پر اے آر ای اے ایس ٹیلی فون ڈائرکٹری 2021 بھی لانچ کی گئی۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کے معزز مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے میں ریاستی نوڈل ایجنسیاں  (ایس این اے ایس) اہم رول ادا کر رہی ہیں اور یہ رول تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے، کیوں کہ ہم 2030 تک ملک میں قابل تجدید توانائی کی 450 جی ڈبلیو قائم صلاحیت حاصل کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ جناب آر کے سنگھ اے آر ای اے ایس کے کارگزار نگراں بھی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210828-WA0002D9ZN.jpg

نئی اور قابل تجدید توانائی اور کیمیکل و کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے اے آر ای اے ایس کے ساتویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے بنیادی مقصد کو حاصل کرنے میں ریاستی نوڈل ایجنسیوں کی اہمیت کو نشان زد کیا۔

اے آر ای اے ایس کے صدر جناب اندو شیکھر چترویدی نے مشورہ دیا کہ ایس این اے ایس کی قابل تجدید توانائی صلاحیت کی توسیع کی رفتار بڑھانے کے لیے نئی تکنیکوں اور وسائل کی تلاش کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اے آر ای اے ایس کو 2047 تک توانائی سے آزاد ی حاصل کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرنا چاہیے، جیسا کہ 75ویں یوم آزادی پر معزز وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا۔

ریاستوں کی قابل تجدید توانائی کی تنظیم (اے آر ای اے ایس) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی پہل پر 27 اگست 2014 کو وجود میں آئی تھی۔ قابل تجدید توانائی کے لیے بنی تمام ریاستی نوڈل ایجنسیاں اے آر ای اے ایس کی رکن ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر، وہ ملک میں قابل تجدید توانائی کے فروغ میں مصروف ہر تنظیم اور دوسروں کے تجربات سے سیکھ سکتے ہیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8389

 



(Release ID: 1749922) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Tamil