صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوویڈ 19 ویکسین کی دستیابی کا تازہ منطر نامہ
ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 60.25 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں
زائد از 4.20 کروڑ بیلنس اور غیر استعمال شدہ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب ہیں۔ 1.51 کروڑ خوراکیں پائپ لائن میں ہیں
Posted On:
28 AUG 2021 10:31AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت پورے ملک میں کوویڈ 19 ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ویکسینیشن مہم کو مزید ویکسین کی دستیابی کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی دستیابی پیشگی طور پر نظر آجانے کے پیش نظر تیز کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کے قابل بن سکیں اور ویکسین کی سپلائی کے سلسلے کو ہموار کیا جا سکے۔
ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومتِ ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کوویڈ ویکسین مفت فراہم کر کے ان کے ساتھ تعاون رہی ہے۔ کوویڈ 19 ویکسی نیشن مہم کی عالمگیریت کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں کی طرف سے تیار کی جانے والی 75 فیصد ویکسینوں کی خریداری کرے گی اور انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو (مفت) سپلائی کرے گی۔
ویکسین کی خوراکیں
|
28) اگست 2021 تک(
|
سپلائی مکمل
|
60,25,95,250
|
پائپ لائن میں
|
1,51,58,650
|
دستیاب بیلنس
|
4,20,58,316
|
زائد از 60.25 کروڑ (60,25,95,250) ویکسین کی خوراکیں اب تک ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند (مفت چینل) کے ذریعہ اور براہ راست سرکاری خریداری کے زمرے کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ مزیدیہ کہ 1.51 کروڑ سے زائد خوراکیں (1,51,58,650) پائپ لائن میں ہیں۔
زائد از 4.20 کروڑ (4,20,58,316) سے زیادہ بیلنس اور غیر استعمال شدہ کوویڈ ویکسین کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دستیاب ہیں جو دی جائیں گی۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8400
(Release ID: 1749907)
Visitor Counter : 175