وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انکم ٹیکس نے وشاکھاپٹنم میں تلاشیاں انجام دیں

प्रविष्टि तिथि: 27 AUG 2021 6:41PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 25.08.2021 کو وشاکھاپٹنم میں واقع ایک گروپ کے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ناگپور اور کولکاتہ کے 17 مختلف احاطوں میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ گروپ ادارے سبزیوں کے تیل نکالنے، خام مینگنیز کی کان کنی، اور آہنی آمیزے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران، ہاتھ سے لکھی گئی ڈائری/دستاویزات، کاغذات ضبط کیے گئے جو نا معلوم نقد لین دین کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ گروپ خام دھات کی انوائسنگ کے تحت تیل کی نقد فروخت میں مصروف ہے، اور اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے۔

اب تک 3.0 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی ضبط کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر، تلاشیوں کے نتیجے میں تقریباً 40 کروڑ روپے کے خفیہ مالیاتی لین دین سے متعلق سنگین شواہد کا پتہ چلا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8380


(रिलीज़ आईडी: 1749794) आगंतुक पटल : 213
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil