مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلات کے سکریٹری جناب انشو پرکاش نے ’5جی اور سائبر سلامتی‘ کے موضوع پر  تربیتی پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 27 AUG 2021 7:22PM by PIB Delhi

ڈجیٹل انڈیا پہل قدمی سے ہم آہنگی قائم کرنے اور مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے افسران کے درمیان 5جی کی طاقت کا فائدہ حاصل کرنے اور سائبر سلامتی کی ثقافت کو ترقی دینے کے طریقہ ہائے کار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے حکومت ہند کی ٹیلی کام محکمہ کی صلاحیت سازی برانچ ’پالیسی تحقیق  کے لئے قومی ٹیلی مواصلات ادارے، اختراع اور تربیت‘ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی) نے 27 اگست 2021 کو حکومت ہند کے سینئر افسران کے لئے ’5جی اور سائبر سلامتی‘ پر یک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔ اس تربیتی پروگرام کا آغاز ٹیلی مواصلات محکمہ کے سکریٹری جناب انشو پرکاش نے کیا۔

ٹیلی مواصلات کے سکریٹری جناب انشو پرکاش نے اپنے خطاب میں 5 جی کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ یہ تمام علاقوں کو بہت زیادہ متاثر کرے گا۔ انہوں نے اس سے آگے 5جی اور سائبر سلامتی کے بنیادی پہلوؤں کو سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں ایک دن کا تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے لئے ڈی او ٹی کے تحت والے سرکردہ تربیتی ادارے این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ذریعہ کی گئی اس پہل قدمی کی ستائش کی۔انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ آج کے پروگرام سے حاصل ہوئے علم کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے محکمے کے اندر بھی بیداری پھیلائیں۔

ڈی او ٹی کے رکن (خدمات) جناب دیپک چترویدی نے بھی اس موقع پر بات کرتے ہوئے مختلف سرکاری پہل قدمیوں میں 5جی کے کردار کی وضاحت کی۔ این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کےسینئر ڈی ڈی جی جناب یو کے شری واستو نے پہلے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور پھر تربیت اور صلاحیت سازی پہل قدمیوں کے ذریعہ حکومت کے مقاصد کی حمایت کرنے میں این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ذریعہ ادا کیے گئے رول کے بارے میں جانکاری دی۔

اس پروگرام میں مرکزی حکومت کی 25 سے زائد وزارتوں کے جوائنٹ سکریٹری کی سطح کے 65 سے زائد افسران اور اعلیٰ سطح کے افسران نے حصہ لیا۔ ان افسران کو سائبر سلامتی اور 5جی اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اس کے استعمال کے لیے تربیت فراہم کی گئی ، جسے وہ اپنے متعلقہ شعبے میں پالیسی سازی کے لئے کام کرتے وقت نافذ کر سکتے ہیں۔

 

****************

 

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8383



(Release ID: 1749787) Visitor Counter : 159


Read this release in: Tamil , English , Hindi