سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اساتزہ کی عظیم کانفرنس کی سلامی تقریب


ہمارے اپنوںسائنسدانوں کی تیاری اور فروغ کی ضرورت ہے : پروفیسر پی کے جوشی  

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2021 2:12PM by PIB Delhi

مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان  سائنس اساتزہ کی سلامی تقریب میں  یکجا ہوئے جو ہندستان  کی جدو جہد آٓزادی میں سائنس کے گمنام سورماؤں کو یاد کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ بڑا پروگرام سترہ ۔اٹھارہ نومبر کو ہونے والا ہے اور اس کا مقصد سائنس اساتزہ اور طلبہ کو آزادی سے قبل کے دور میں سائنس اساتزہ کی جانب سے جدو جہد اور ستیہ گرہ سے روشناس کرانا ہے۔ سلامی تقریبات 25اور 26 اگست 2021 کو سائنس اساتزہ (اسکول اور اعلیٰ تعلیم دونوں) کے لیے ملے جلے طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس کا اہتمام وگیان پرسار (سائنس اور ٹکنا لوجی کا محکمہ، حکومت ہند کا ایک خود مختار ادارہ)، سی ایس آئی آر۔ نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ اور وگیان بھاتی (وبھا) نے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00196MJ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QIE1.jpg

‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے موقع پر پروگرام کئے جا رہے ہیں۔ سال بھر چلنے والی سائنس تقریبات میں نمائش،  کانفرنس، مقابلوں، وگیان یاترا وغیرہ کے زریعے مختلف سطحوں پر رابطے ہونگے ۔ سائنس اساتزہ کی قومی سطح کی میگا کانفرنس 17اور 18 نومبر کو ہوگی جس میں اسکولی طلبہ زریعے بنیادی سطح پر معلومات کی ترسیل کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P6TI.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042SIA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CCYM.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DLO4.jpg

 

ڈاکٹر بی کے تیاگی، وگیان پرسار، نے آزادی سے قبل ہندوستانی سائنس کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور قوم کی تعمیر میں سائنسدانوں اور سائنس کے اساتزہ کے رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دادا بھائی نوروجی کاذکر کیا جنہوں نے مغربی بنگال میں قحط کے با وجود وہاں سے چار ہزار ٹن کی بر آمد کا معاملہ برطانیہ کی پارلمنٹ  میں اٹھایا تھا۔ ڈاکٹر اروند سی رانادے ، سائنسدان ، وگیان پرسار نے جدوجہد آزادی میں مختلف ہندستانی سائنسدانوں کے رول پر بات کی مثلاً رادھا ناتھ سکدار ، جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ ک چوٹی کی اونچائی کی پیمائش میں  رول ادا کیا۔  پرمتھ ناتھ بوس ، جنہوں نے جمشید پور میں ٹاٹا اسٹیل فیکٹری لگائی، مہندر لال سرکار ، جنہوں نے سائنس کے فروغ کے لیے ہندستانی تنظیم قائم کی۔ آشوتوش مکھرجی ، ماہر ریاضیات جنہوں نے کولکتہ میں کالج آف سائنس قائم کیا ۔

ویبھا کے قومی تنظیمی سکریٹری جناب جینت سہسرابودھے نے کہا ، "ہمیں اپنی تقریبات کو صرف ان مجاہدین  آزادی تک محدود نہیں رکھنا چاہیے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیںقربان کیں، بلکہ ہمیں ان عظیم سائنسدانوں کے ویژن کو بھی یاد رکھنا ہے جو  دشوار حالات میں بھی اپنی سائنسٹفک سوچ پر اٹل رہے۔ انہوں نے جناب جگدیش چندر بوس کی پہلی ستیہ گرہ کا ذکر کیا ، جو اعلیٰ تعلیم کے بعد برطانیہ سے  وطن اپس آئے اور ہندوستان میں تدریس کا کام شروع کیا ، لیکن تین سال تک گھٹی ہوئی  تنخواہ قبول کرنے سے انکا ر کرکے برطانوی حکمرانوں کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے  اپنی فزکس لیب قائم کی تھی اور مائیکرو ویو کے بارے میں بات کرنے والے پہلے شخص تھے۔

پروفیسر رانجنا اگروال ، ڈائریکٹر CSIR-NIScPR اور آزادی کا امرت مہوتسو کی قومی کنوینیر نے سائنس کے فروغ کے لیے سال بھر چلنے والی تقریبات کی تفصیل بتائی۔ اس سلسلے میں دو اسگت 2021کو پیسی رائے کے یوم پیدائش پر آزادی کی جدہ جہد میں سائنسدانوں کے رول پر ایک کتاب کا اجراء اور ایک ویب پورٹل کا آغاز کیا گیا۔ 16سے18 اگست  تک سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر کی جانب سے ایک قومی کانفرنس کا اہتمام نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007QZ3Q.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008S0K1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0091ZOB.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010U5R7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011BEGS.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012Z0QE.jpg

جناب گیانندر کمار ، جوائنٹ کمشنر (اکیڈمک) ، نوودیا ودیالیہ سمیتی نے نوبل انعام کی تقریب میں ہندستانی پرچم نہ ہونے پر اسے دھوکہ بازی قرار دیا اور پوری رقم ہندستان میں سائنس کے فروغ کے لیے بطور عطیہ دے دی۔

ڈاکٹر بسواجیت ساہا ، ڈائرکٹر سی بی ایس ای  نے کہا کہ طلباء میں سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے کے بجائے والدین اور اساتزہ طلبہ کو نمبر لانے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی نصاب میں سائنس کی تاریخ کو شامل کر کے مطلوبہ سائنسی مزاج کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ایس ڈی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر اے طاہر نے علاقے میں موجود 340 وی آئی پی نیٹ کلبوں کے بارے میں بتایا۔جناب سریدھر شریواستو ، جوائنٹ ڈائریکٹر ، این سی ای آر ٹی نے آزادی سے پہلے کے  دور میں سائنس کے سورماؤں کو یاد کئے جانے کو سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013FY1B.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014JS25.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015EH0D.jpg

 

ڈاکٹر پنکجا متل سیکرٹری جنرل ،ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز ،نے اسکول کے دنوں میں سائنس کی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نصابی کتابوں میں موجود کسی بھی ہندستانی سائنسداں کا ہمیں نام یاد نہیں  ہے۔ سمیر بھاٹیا نے ہوٹ میل ایجاد کیا ، لیکن ہم میں سے کوئی کسی کو بھی یہ بات پتہ نہیں ہے۔ دو  قدیم گروکل کی طرح ، ہمیں طلباء کے ذہنوں میں تجسس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر آر ایس سنگھوان ، ڈائریکٹر ، سائنسی اور اختراعی عقیق کی اکیڈمی نے کہا کہ "ہمارے ملک میں سائنس کے علوم کی کوئی کمی نہیں ہے ، لیکن اس کےعمل میں مضبوطی لانے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر پی کے جوشی، وائس چانسلر، دہلی یونیورسٹی نے ہمارے اپنے سائنسدانوں کی تیاری اور ان کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دہلی یونیورسٹی کے ڈین جناب بلرام پانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہندستان کے روایتی نظام کو سائنس سے جوڑا۔

پروفیسر تنکیشور کمار، وائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ  نے کہا اگر ہم ماضی کو جانیں گے تو ہم سائنس کے فروغ میں اور زیادہ کار کردگی کو ممکن بنا سکتے ہیں ۔

<><><><><>

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8358

 


(ریلیز آئی ڈی: 1749781) وزیٹر کاؤنٹر : 256
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam