قانون اور انصاف کی وزارت
پریس کمیونکے
Posted On:
27 AUG 2021 5:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 27 اگست / صدرِ جمہوریۂ ہند نے آئین کی دفعہ 223 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، 27 اگست ، 2021 ء کو ایک نوٹفکیشن کے ذریعے گجرات ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ، جسٹس ونیت کوٹھاری کو مذکورہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے ۔ اُن کی تقرری گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس وکرم ناتھ کے عہدہ چھوڑنے کی تاریخ سے سمجھی جائے گی ، جنہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے اور گجرات ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ، جسٹس جناب رَشمِن منہر بھائی چھایا ستمبر ، 2021 ء کو ، جسٹس ونیت کوٹھاری کے ریٹائرمنٹ کے بعد گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 27.08.2021 )
U.No. 8367
(Release ID: 1749685)
Visitor Counter : 149