قانون اور انصاف کی وزارت
پریس کمیونکے
प्रविष्टि तिथि:
27 AUG 2021 5:42PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 27 اگست / آئین کی دفعہ 223 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدرِ جمہوریۂ ہند نے سکم ہائی کورٹ کی سب سے سینئر جج محترمہ جسٹس میناکشی مدن رائے کو ، مذکورہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض انجام دینے کے لئے مقرر کیا ہے ۔ اُن کی تقرری ، اُس دن سے نافذ ہو گی ، جس دن سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس جتیندر کمار مہیشوری اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے ، جن کی تقرری بھارت کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 27.08.2021 )
U.No. 8366
(रिलीज़ आईडी: 1749683)
आगंतुक पटल : 148