صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

بھارت کے صدر جمہوریہ  نے کیپٹن  منوج  کمار پانڈے یو  پی – سینک اسکول لکھنؤ کی ڈائمنڈ جوبلی  کی اختتامی تقریب میں شرکت کر کے  اس کی  عزّت افزائی کی

Posted On: 27 AUG 2021 2:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 27 اگست  ، 2021 :

بھارت کے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ  کووند نے آج ( 27 اگست  2021 ) لکھنؤ کے کیپٹن منوج  کمار پانڈے  یو پی سینک اسکول کی ڈائمنڈ جوبلی  تقریبات کی  اختتامی  تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اتر پردیش کے  سابق وزیر اعلیٰ  ڈاکٹر سمپورنانند  کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ، ڈاکٹر سمپورنانند کے  نام  منسوب ایک  آڈی ٹوریم  کا افتتاح کیا اور اسکول میں طلبا ء کی گنجائش کو دو گنا کرنے  اور اسکول میں لڑکیوں  کا ایک ہاسٹل  تعمیر کرنے کے  پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  صدر  جمہوریہ   نے کہا کہ کیپٹن منوج  کمار پانڈے   یو پی  سینک اسکول، ملک میں قائم کیا جانے والا  پہلا سینک اسکول ہے  ۔انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی  کہ یہ اسکول ایسا پہلا  سینک اسکول ہے  جس نے لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ اور یہ ایسا پہلا سینک اسکول ہوگا کہ   جس کی طالبات، اس سال این ڈی اے  امتحان میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے  کہا کہ اس اسکول کے اساتذہ اور طلباء نے مہارت کی ایک روایت  قائم کی ہے  اور دوسرے  سینک  اسکولوں کے لئے اچھے معیارات بھی قائم کئے ہیں ۔

کیپٹن  منوج کمار پانڈے  کو یاد کرتے ہوئے ، صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہم ، ملک  کی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہوئے   اپنی جان قربان کر دینے  کے لئے ہمیشہ  ان کے اور ان کے اہل خانہ کے مقروض رہیں گے۔ کیپٹن منوج کمار پانڈے  نے جانبازی  اور قربانی کی ایک شانداراور لافانی  داستان رقم کی ہے  وہ تمام سینک اسکولوں کے طلباء کے مابین ایسے واحد فوجی ہیں جنہیں پرم ویر چکر  سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سمپورنانند  کو یاد کرتے ہوئے ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب بھارت آزاد  ہوا، تو ان جیسے مجاہدین  آزادی  نے ایسی نسلیں  تیار کرنے کے بارے میں غور کیا جو ایک طویل جدو جہد کے بعد حاصل کی گئی   انمول آزادی  کا تحفظ کر سکیں  اور ایک اچھا سماج تعمیر کر سکیں ۔ ان کے مطابق ، جہاں کہیں بھی علم ہے وہاں طاقت ہوگی۔ ان کے خیال میں طلباء کے ذہن  میں تجسّس اور دل میں عاجزی و انکساری ہونی چاہیے۔

 صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ڈاکٹر سمپورنانند  اور کیپٹن منوج کمار پانڈے جیسی شخصیات کا ایک مشترکہ نصب العین رہا ہے۔ یہ نصب العین ہے ملک کے وقار کے مفاد کے لئے  ہر چیز کو وقف کر  دینے کا جذبہ – صدر جمہوریہ نے اس  اعتماد کا اظہار کیا کہ ایسےنصب العین کو ذہن نشین کرنے سے ، اس اسکول کے اساتذہ اور طلباء  ، اس سینک اسکول کے وقاراور عزّت میں مزید اضافہ کریں گے اور قوم کی خدمت میں شاندار ابواب رقم کریں گے ۔

 انتہائی اہم شخصیات وی وی آئی پی کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک کی بندشوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے  جن کی وجہ سے عام لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کے صدر جمہوریہ ہونے کے علاوہ وہ ایک حساس شہری بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بندشوں کو اس طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے کہ جن کی وجہ سے  عام ٹریفک کی آمد ورفت میں کم سے کم رخنہ پڑے ۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بندشوں کے نفاذ کے لئے ایسا طریقہ وضع  کریں کہ جس سے  انتہائی اہم شخصیات  وی وی آئی پی کی نقل و حرکت کے لئے 15 سے 20 منٹ سے زیادہ وقت کا رخنہ نہ پڑ سکے ۔ اور ایسی بندشوں کے نفاذ کے دوران بھی ایمبولینس جیسی  ایمرجنسی موٹر گاڑیوں کے آنے جانے کے لئے راستے کھلے ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے لوگوں  سے بھی اپہل کی کہ وہ ٹریفک کے ضابطوں پر عمل کریں اور ٹریفک ڈسیپلین برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ  تعاون کریں ۔

VG5_7872IMLM.jpg

 ہندی میں صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

 

*************

( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(

U. No.8352

 



(Release ID: 1749559) Visitor Counter : 183