پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر شری رامیشور تیلی نے 75معزز شہریوں کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
26 AUG 2021 7:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26؍اگست،2021۔بھارت کی آزادی کے 75 برس منانے کی حکومت ہند کی پہل کے طور پر چل رہے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آسام کے شیوساگر، جورہاٹ اور گولاگھاٹ ضلعوں کے 75معزز شہریوں کو 25 اگست 2021 کو اواین جی سی کے دفتر کے احاطے نذیرا میں اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تیلی نے کہا کہ بھارت کی آزادی کو آزادی کاامرت مہوتسو کے طور پر منانے کاخیال وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے تصور کیا گیا ہے۔ بھارتی کی آزادی کے اس اہم سال کو منانے کیلئے کئی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر مجاہدین آزادی ، زراعت، سائنس کے تعلیم اور سماجی خدمت سمیت ملک کی ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون دینے والی معزز شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
پروگرام میں آسام کے ریونیو اور قدرتی آفات کے بندوبست ، پہاڑی علاقوں کی ترقی، کانکنی اور معدنیات کے وزیر جناب جوگین موہن اور دیگر معززین موجود تھے۔
******
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:8327
(Release ID: 1749458)
Visitor Counter : 207