اسٹیل کی وزارت

فولاد کے مرکزی وزیر نے کولکاتا میں ایم ایس ٹی سی کے نئے کارپوریٹ دفتر کا افتتاح کیا

Posted On: 26 AUG 2021 4:47PM by PIB Delhi

فولاد کے مرکزی جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج نیوٹن، کولکاتا میں ایم ایس ٹی سی کی نئی کارپوریٹ عمارت کا افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے ایک ڈاٹا سینٹر کا افتتاح کرنے کے علاوہ 10 ایس اینڈروئیڈ پر موبائل ایپ کا بھی آغاز کیا۔ فولاد کے مرکزی وزیر مملکت، جناب فگن سنگھ کلاستے،  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  

ایم ایس ٹی ایل افسران کو شہر میں اپنی عمارت کی ملکیت حاصل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایم ایس ٹی سی کی نئی کارپوریٹ عمارت جدید انداز میں تعمیر کی گئی ہے اور یہ جدید خصوصیات سے آراستہ ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ ایم ایس  ٹی سی ، جس نے ’میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن لمیٹڈ‘ کے طور پر شروعات کی تھی ، سرکردہ ای۔کامرس کمپنی میں تبدیل ہو چکی ہے، جو ریاست اور مرکزی حکومتوں کو ای ۔نیلامی کے لئے خصوصی حل پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے متعدد ماحولیات دوست پہل قدمیاں کی ہیں اور یہ گرین اسٹیل کے مشن کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔

آج ایم ایس ٹی سی ، ڈی آئی  پی اے ایم اور اسی طرح کے دیگر شعبے ، جہاں ایم ایس ٹی سی نے بڑے پیمانے پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے، کے توسط سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ان کے فلیگ شپ پروجیکٹوں، جیسے اسپیکٹرم نیلامی، کوئلہ بلاک نیلامی، کانوں اور معدنیات کی نیلامی، ریت کانکنی بلاک نیلامیاں، اُڑان جیسے پروجیکٹس، پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات و درآمدات کے لئے نیلامی پلیٹ فارم، اسٹریٹجک اور خسارے میں چل رہی سی پی ایس ای اکائیوں اور دیگر سرکاری محکموں کے اثاثو کی فروخت کے لئے ایک قابل ستائش ای۔کامرس خدمت فراہم کار بن چکی ہے۔ یہ عوامی دائرہ کار کی متعدد اکائیوں  اور بڑے نجی شعبے کی تنظیموں کو بھی ای۔نیلامی خدما ت فراہم کر رہی ہے۔ گذشتہ مالی برس (2020۔21) کے دوران کاروبار کے مجموعی لین دین کی تعداد 1.25 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد تھی۔ آپریشن سے ہونے والی مجموعی آمدنی 428 کروڑ روپئے کے بقدر تھی اور ٹیکس کے بعد منافع 101.07 کروڑ روپئے کے بقدر تھا۔

افتتاح کی گئی نئی عمارت کا مجموعی رقبہ تقریباً 55000 مربع فٹ ہے۔ یہ عمارت 11 منزلہ ہے جس میں گراؤنڈ فلور سمیت 10 فلور شامل ہیں۔ تقریباً55 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی یہ عمارت آئی جی بی سی (انڈیا گرین بلڈنگ کونسل) کے ذریعہ گرین بلڈنگ کے طور پر سند یافتہ ہے۔ایم ایس ٹی سی کی یہ کارپوریٹ عمارت اسٹیل سے تیار کی گئی ہے جس میں بجری وغیرہ کا استعمال کم سے کم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عمارت انٹیلی جینٹ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کی حامل ہے جس میں سکیورٹی نگرانی، اے سی، اندرونی روشنی، لفٹ، آگ بجھانے کا انتظام، آگ کا پتہ لگانے کا نظام جیسی خدمات بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم سے مربوط ہے۔ بجلی کی پیدوار کے لئے عمارت کی چھت پر شمسی پینلوں کی تنصیب کی گئی ہے اور اور توانائی کھپت کم سے کم کرنے کے لئے ایل ای ڈی لائٹوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ پانی کا تحفظ از حداہمیت کا حامل ہے، عمارت میں بارانی پانی جمع کرنے کا نظام بھی ہے۔

ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ، جو پہلے میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن کے نام سے جانی جاتی تھی، کو لوہے کے کباڑ کی برآمدات کے لئے ریگولیٹری انجمن کے طور پر 1964 میں قائم کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ کمپنی ملک میں لوہے کے کباڑ اور پرانے بہری جہازوں کی درآمدات کا کام انجام دینے لگی۔ ایم ایس ٹی سی روایتی کاروبار سے ہٹ کر ای۔ کامرس کے شعبے میں سرگرم ہے، اور آج ملک بھر میں ایم ایس ٹی سی کے سترہ سے زائد دفاتر ہیں۔

ایم ایس ٹی سی نے مہیندرا انٹیگریڈیڈ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ’مہیندرا ایم ایس ٹی سی ری سائیکلنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ‘(ایم ایم آر پی ایل) تشکیل دی ہے۔ ایم ایم آر پی ایل کے ذریعہ طے شدہ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے بہتر ماحولیات کے مطابق، ای ایل وی (اینڈ آف لائف وہیکلس) کو اسکریپ کرنے کے لئے نوئیڈا، چنئی اور پنے میں تین کلکشن اور ڈی مینٹلنگ (سی اینڈ ڈی) مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ دیگر کئی جگہوں پر مزید سی اینڈ ڈی مراکز کھولنے کا منصوبہ ہے۔

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8315



(Release ID: 1749455) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Tamil