اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے مرکزی  وزیر مملکت  جناب فگن سنگھ کلستے نے این ایم ڈی سی لمیٹیڈ  کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 26 AUG 2021 6:40PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 26 اگست / اسٹیل  کے مرکزی وزیر  مملکت جناب  فگن سنگھ کلستے  نے کل حیدر آباد میں این ایم ڈی سی لمیٹیڈ  کے صدر دفتر  کا دورہ کیا  ۔ وزیر موصوف نے کمپنی   کے سی ایم ڈی  ، ڈائریکٹروں  اور سینئر  عہدیداروں سے ملاقات کی اور این ایم ڈی سی  کی کار کردگی کا جائزہ لیا ۔

          جناب کلستے  نے کہا کہ این ایم ڈی سی ہندوستان میں سب سے بڑی کانکنی  کی کمپنیوں میں سے ایک ہے   اور  اسٹیل کی  صنعت کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور اسٹیل بنانے والوں کو  خام مال کی سپلائی کو یقینی  بناتی ہے ۔ انہوں نے پائیدار اور ذمہ  دارانہ  کانکنی کے لئے این ایم ڈی سی  کی کوششوں  کی ستائش  کی اور سی ایس آر  اقدامات  کے لئے این ایم  ڈی سی  کو مبارکباد دی ۔

          اس سے پہلے این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے وزیر موصوف کا خیر مقدم  کیا اور  بتایا کہ جناب کلستے  کا این ایم ڈی سی کے صدر دفتر کا یہ  دوسرا دورہ ہے ۔ انہوں نے  وزیر موصوف کو این ایم ڈی سی کی کار کردگی  ، وہاں جاری پروجیکٹوں  کی پیش رفت سے مطلع کیا اور بتایا کہ کمپنی کی پیداوار اور پیداواریت  کو بڑھانے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی ۔

steelPrPhoto7EDS.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  )

U.No.  8322


(Release ID: 1749447) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi