شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے گوا کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا
प्रविष्टि तिथि:
26 AUG 2021 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26؍ اگست، 2021۔شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کو خط لکھ کر ریاست میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے معاملات میں تیزی لانے میں ان کی ذاتی مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اے اے آئی نے ملک میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اگلے 4-5 سالوں میں 20000 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوائی اڈوں کی ترقی اور توسیع کا کام شروع کیا ہے۔
جناب سندھیا نے ڈاکٹر پرمود ساونت کی توجہ ان مختلف مسائل پر مبذول کرائی ہے جو گوا میں ہوابازی کے شعبے سے متعلق مختلف منصوبوں کے نفاذ کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت پہلے اے اے آئی نے گوا ایر پورٹ پر سٹی سائیڈ کار پارکنگ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے کام کے لیے 20.48 ایکڑ اراضی کی درخواست کی تھی۔ حصول کی لاگت اے اے آئی نے گوا کی ریاستی حکومت کو بھی ادا کی تھی۔ تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے 15.50 ایکڑ رقبے کے حصول کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں سے 9.23 ایکڑ ابھی تک اے اے آئی کے حوالے کرنا باقی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 8331
(रिलीज़ आईडी: 1749445)
आगंतुक पटल : 151