کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسپائسیز بورڈ میں بینکاک میں بھارتی سفارت خانہ کے اشتراک سے ایک انٹرنیشنل بایر سیلر میٹ (آئی بی ایس ایم) کا انعقاد کیا


بھارت کے 240 سے زیادہ برآمد کاروں اور تھائی لینڈ کے 60 سے زیادہ درآمد کاروں نے اس میٹ میں حصہ لیا

مالی سال 2020-21 کے دوران بھارت نے 17 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ مسالے برآمد کئے، جس کی قیمت 30000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے

Posted On: 25 AUG 2021 6:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  25/اگست2021 ۔ اسپائسیز بورڈ نے بینکاک میں واقع بھارتی سفارت خانہ کے اشتراک سے ایک انٹرنیشنل بایر سیلر میٹ (آئی بی ایس ایم) اور ایک ویبینار کا انعقاد کیا، تاکہ بھارت کے مسالہ برآمد کاروں، تھائی لینڈ میں اہم مسالہ درآمد کاروں، تجارتی تنظیموں، ایوان تجارت، اہم مارکیٹ چین، ڈپارٹمنٹل اسٹور وغیرہ کو ایک ساتھ لایا جاسکے۔ اس تقریب میں بھارت کے 240 سے زیادہ درآمدکار اور تھائی لینڈ کے 60 سے زیادہ درآمد کار شامل ہوئے۔

تھائی لینڈ میں بھارت کی سفیر محترمہ سوچترا دورائی نے اس بین الاقوامی آن لائن تقریب کا افتتاح کیا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی رشتوں اور تھائی لینڈ میں بھارتی مسالوں کے لئے موجود مواقع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کامرس کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب دواکر ناتھ مشرا نے بھی کلیدی خطبہ دیا۔

تقریب کے موقع پر خصوصی خطبے کے دوران اسپائسیز بورڈ کے سکریٹری ڈی ساتھیان نے کہا کہ بورڈ ڈیجیٹل بایر سیلر میٹ (بی ایس ایم) کے ایک سلسلے کا اہتمام کرتا رہا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ بھارت کے مسالوں کی سورسنگ اور سپلائی میں کوئی خلا / رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ان بی ایس ایم سے کسانوں، تاجروں اور درآمدکاروں کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔ ساتھیان نے مزید کہا کہ بورڈ برآمدات کی سہولت اور فروخت کے لئے ایک منفرد ورچول پلیٹ فارم کا آغاز کرنے کے عمل میں ہے۔ یہ پلیٹ فارم برآمد کاروں کو اس پورٹل پر اپنا ورچول دفتر قائم کرنے کی سہولتوں کے علاوہ تجارت اور بازار سے متعلق تازہ ترین اطلاعات برآمد کاروں کو فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس پورٹل پر ورچول تجارتی میلوں اور میٹنگ، سمینار، ورکشاپ، ٹریننگ پروگراموں وغیرہ کے انعقاد کی بھی سہولت ہوگی، جس کا فائدہ بھارت کی مسالے کی صنعت کو ہوگا۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020-21 کے دوران بھارت نے 17 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ مسالے برآمد کئے، جس کی قیمت 30000 کروڑ روپئے سے بھی زیادہ ہے۔ اس نے وبائی صورت حال کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 بلین امریکی ڈالر کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔

بھارت اور بین الاقوامی مسالے کی تجارت میں رابطہ کار کا کام کرنے والا اسپائسیز بورڈ بھارت- بین الاقوامی مسالے کی تجارت کے فروغ اور اسے مضبوط بنانے میں سرگرم رول ادا کرتا رہا ہے، جس سے کئی سالوں سے بھارت میں اسپائس کمیونٹی کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ سلسلہ وبا کے دوران بھی جاری رہا ہے۔

بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہت قدیم ہیں اور اس کی جڑیں صدیوں پرانے سماجی – ثقافتی رشتوں میں پیوست ہیں۔ تھائی لینڈ بھارت کے مسالوں کی ایک اہم منزل ہے اور یہ مواقع کے دروازے کھولتا ہے اور اس میں مزید وسعت دینے کے خاطرخواہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ بھارت تقریباً ہر سال 68225 میٹرک ٹن مسالے تھائی لینڈ برآمد کرتا ہے، جس کی قیمت 944.35 کروڑ روپئے ہے، جو کہ بھارت کی مجموعی مسالہ برآمدات کا حجم کے اعتبار سے 6 فیصد اور قدر کے حساب سے 5 فیصد ہے۔ بھارت  سے تھائی لینڈ جو اہم مسالے برآمد کئے جاتے ہیں ان میں مرچ، ہلدی، لہسن، ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹ، اسپائس آئل اور اولیوریسن اور کری پاؤڈر وغیرہ شامل ہیں۔

بروقت منعقد ہونے والے ویبینار، مارکیٹ لنکیج پروگرام  اور مسالوں کے متعدد حصص داروں کو ٹریننگ کی مدد سے بی ایس ایم کا تعاون اسپائس بورڈ کا ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8283

 



(Release ID: 1749107) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi