کوئلے کی وزارت

این سی ایل، وزارت کوئلہ نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور ناقص غذائیت کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی


"پروجیکٹ بچپن" - ضلعی انتظامیہ، سنگرولی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 25 AUG 2021 5:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25؍اگست،2021۔ناردرن کول فیلڈز لمیٹیڈ (این سی ایل)، وزارت کوئلہ کے تحت ایک منی رتن کمپنی نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت اپنے کان کنی کے کاموں کے آس پاس کے علاقوں میں ناقص غذائیت کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔

این سی ایل اور ضلع انتظامیہ، سنگرولی کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ این سی ایل کے ارد گرد کے علاقوں میں بچوں کی ناقص غذائیت کی لعنت کے خاتمے کے عزم کے ساتھ پروجیکٹ "بچپن" کو شروع اور چلایا جاسکے۔

اس سی ایس آر پروجیکٹ کے تحت این سی ایل کا ڈوڈھیچوا ایریا مختلف مراحل میں 23 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کرے گا۔

ڈوڈھیچھوا پروجیکٹ، این سی ایل کے جنرل منیجر جناب انوراگ کمار اور سنگرولی کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، خواتین اور بچوں کی ترقی جناب راجیش رام گپتا نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C078.jpg

 

سماجی بہبود کا یہ پروگرام سات غذائیت مراکز کے ذریعے 260 سے زیادہ ناقص غذائیت کے شکار بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرے گا ، جو مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں موجودہ آنگن واڑیوں میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ اقدام غذائیت سے محروم بچوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنائے گا۔

 

سنگرولی میں واقع کول پی ایس یو اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8276



(Release ID: 1749102) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi , Punjabi