کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اکاؤنٹینٹس آف روس (آئی پی اے آر) کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی

Posted On: 25 AUG 2021 2:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اکاؤنٹینٹس آف روس (آئی پی اے آر) کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کو منظوری دی ہے۔

تفصیلات:

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اکاؤنٹینٹس آف روس (آئی پی اے آر) کے درمیان اس مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی منظوری سے پروفیشنل اکاؤنٹینسی کی ٹریننگ، پیشہ ورانہ اخلاقیات، تکنیکی تحقیق، اکاؤنٹنگ سے متعلق علم کی پیش رفت، پیشہ ور اور دانشورانہ ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

اس مجوزہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) کا مقصد پروفیشنل اکاؤنٹینسی کی ٹریننگ، پیشہ ورانہ اخلاقیات،تکنیکی تحقیق، اکاؤنٹینٹس کی پیشہ ورانہ ترقی کے سلسلے میں خیالات و معلومات کے تبادلہ سے اکاؤنٹینسی پیشہ کے معاملوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ اس مفاہمت نامہ کا مقصد سیمیناروں، کانفرنسوں اور دونوں فریقین کے لیے باہمی طور پر مفید مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دینا اور دنیا میں اس پیشہ کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور روس میں اکاؤنٹینسی کے پیسہ کی ترقی کے بارے میں جدید ترین معلومات مہیا کرانا ہے۔ دونوں فریقین اطلاعات سے متعلق امداد کے ذریعے ایک دوسرے کی ویب سائٹس کو آپس میں جوڑیں گے۔

بنیادی اثرات:

آئی سی اے آئی اور آئی پی اے آر کے درمیان اس مفاہمت نامہ سے آئی سی اے آئی کے ممبران اور دونوں متعلقہ اداروں کے بہتر مفادات کے لیے آپس میں مفید تعلقات بنانے کے لیے آئی سی اے آئی ممبران کے امکانات کے سلسلے میں اضافی حوصلہ افزائی فراہم کرنے کی امید ہے۔ اس مفاہمت نامہ سے آئی سی اے آئی اکاؤنٹینسی کے پیشہ میں خدمات کی برآمدات کے ذریعے روس کے ساتھ شراکت داری کو مضبوطی عطا کرنے کے قابل ہوگا۔

فائدہ:

آئی سی اے آئی کے ممبران متعدد ممالک کے مختلف اداروں میں متوسط سے لیکر اعلیٰ سطحی عہدوں پر فائز ہیں، جو کسی ملک کے متعلقہ اداروں کے فیصلہ/ پالیسی سازی کی حکمت عملیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ آئی سی اے آئی دنیا کے 45 ممالک کے 68 شہروں میں چیپٹروں اور نمائندگان کے دفاتر کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے متعلقہ ممالک میں جاری روایات کو شیئر کرکے اہم رول ادا کرنے کے لیے پابند عہد ہے، جس سے حکومت ہند  غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور انہیں ہندوستان میں اپنا سیٹ اپ قائم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنے کی خاطر ان روایات کو اپنا سکے۔ اس مفاہمت نامہ سے کارپوریٹ امور کی وزارت، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اکاؤنٹینٹس آف روس (آئی پی اے آر) مستفید ہوں گے۔

پس منظر:

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) ہندوستان میں چارٹرڈ اکاؤنٹیٹس کے پیشہ  کے ریگولیشن کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس قانون، 1949 کے تحت قائم ایک آئینی ادارہ ہے۔ آئی سی اے آئی نے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے پیشہ کو آگے بڑھانے کے لیے تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی، اعلیٰ اکاؤنٹنگ کے رکھ رکھاؤ، آڈٹنگ اور اخلاقی معیاروں کے شعبے میں وسیع تعاون فراہم کیا ہے، جسے عالمی طور پر منظوری حاصل ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اکاؤنٹینٹس آف روس (آئی پی اے آر) اکاؤنٹینٹس کا سب سے بڑا غیر منافع بخش ادارہ ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8258

 

 


(Release ID: 1748920) Visitor Counter : 126