صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ – 19 ٹیکوں کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 85.07 کروڑ  سے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 3.62  کروڑ سے زیادہ بچے  ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں

Posted On: 25 AUG 2021 10:27AM by PIB Delhi

نئی دہلی،25؍ اگست  :  مرکزی حکومت  ملک بھر میں کووڈ  - 19  ٹیکہ کاری  کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرے کو  وسعت دینے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ  - 19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21  جون 2021  سے شروع ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری کی مہم  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  زیادہ  ٹیکوں   کی فراہمی  کرکے ٹیکہ کاری  کی  مہم  کو  تیز  کیا گیا   ہے ،  تاکہ  وہ  ویکسین سپلائی کی چین کو  بہتر  طریقے سے  منصوبہ بندی کر سکیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر  بھارت سرکار  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو  مفت کووڈ  ٹیکے فراہم کر کے اُن کی مدد کر رہی ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ  - 19  ٹیکہ کاری مہم  کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت  ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں  کے ذریعے تیار  کئے جارہے 75  فیصد  ٹیکوں  کی  خریداری کرے گی اور  انہیں  ریاست ومرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مفت سپلائی کرے گی۔


ویکسین ڈوز

 

(25 اگست 2021 تک)

 

سپلائی کئے گئے ٹیکے

 

58,07,64,210

 

ابھی جو ٹیکے دستیاب کرائے جانے ہیں

 

51,48,970

 

بچے ہوئے ٹیکوں کی دستیابی

 

3,62,24,601

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت سرکار  کے ذریعے  اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  58.07  کروڑ سے زیادہ  (580764210)  مفت ٹیکے   فراہم کئے گئے ہیں اور  براہ راست  ریاست کے ذریعے خریداری کے زمرے کے تحت بھی ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں۔ ابھی  5148970 ٹیکے دیئے جانے ہیں۔

 

3.62  کروڑ سے زیادہ  (36224601)  بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے  اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس موجود ہیں، جنہیں استعمال کیا جانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8246



(Release ID: 1748775) Visitor Counter : 229