بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی کو ڈائملر اے جی گروپ کی کمپنیوں کی داخلی کارپوریٹ تشکیل نو کے لئے گرین چینل کے تحت ڈائملر اے جی سے نوٹس موصول ہوا اور اسے منظوری دےدی گئی
Posted On:
24 AUG 2021 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24/اگست 2021 ۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) کو بھارت کے مسابقتی کمیشن کے ضابطہ 5اے کے ساتھ پڑھے جانے والے مسابقتی قانون، 2002 (قانون) کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت دائر گرین چینل کے تحت کمپنیوں کے لین دین، کمبی نیشن وغیرہ سے متعلق معاملوں کے لئے نوٹس کیا جاتا ہے، جسے ریگولیشنز 2011 (کمبی نیشن ریگولیشنز) کے تحت منظور شدہ خیال کیا جاتا ہے۔
مجوزہ لین دین کمپنیوں کے ڈائملر اے جی گروپ (’’ڈائملر گروپ‘‘) کے داخلی کارپوریٹ تشکیل نو سے متعلق ہے۔ ڈی اے جی ڈائملر گروپ کی اصل کمپنی ہے اور یہ جرمنی کے قوانین کے تحت قائم شیئر بازار میں مندرج ایک کارپوریشن ہے، جس کا رجسٹرڈ دفتر اسٹوگارٹ، جرمنی میں ہے۔ ڈی ٹی اے جی، ڈی اے جی کی سیدھے طور پر مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ مجوزہ لین دین ایک داخلی کارپوریٹ تشکیل نو سے وابستہ ہے، جو ڈی ٹی اے جی کو الگ کرنے سے متعلق ہے، جو کہ ڈائملر گروپ کے ٹرک اور بس کاروبار (’’ٹرک اور بس کاروبار‘‘) کو چلاتی ہے۔ ڈائملر گروپ سے دو آزاد کمپنیوں (’’مجوزہ لین دین‘‘) کے قیام کے لئے تجویز پیش کی گئی ہے۔ مجوزہ لین دین کے مطابق ٹرک اور کاروبار کو عوامی طور پر کاروبار کرنے والی کمپنی بنانے کے لئے الگ کردیا جائے گا، جہاں ڈی اے جی کے پاس مائنارٹی شیئر ہولڈنگ ہوگی اور میجوریٹی شیئر کیپٹل کو عوامی سطح پر مندرج کیا جائے گا۔
ڈی اے جی، ڈائملر گروپ کی قیادت کرتا ہے، جو عالمی سطح پر آٹوموٹیو پروڈکٹس، خاص طور سے مسافر کاروں، وین، ٹرکوں اور بسوں اور اس سے متعلق مالی اور موبیلٹی خدمات کا فروغ، مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن کا کام کرتا ہے۔ ڈی اے جی ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور آپریشنل سرگرمیوں سے دور ہے۔
ڈی ٹی اے جی، ڈائملر گروپ کے تحت ٹرک اور بس بزنس کی قیادت کرتی ہے اور ٹرکوں و بسوں کی مینوفیکچرنگ اور فروخت پر مرکوز ہے۔
مجوزہ کمبی نیشن کا خلاصہ اس لنک پر دستیاب ہے:
https://www.cci.gov.in/sites/default/files/notice_order_summary_doc/C-2021-08-865.pdf
(کمبی نیشن ریگولیشنز کے ریگولیشن 5 اے کے ساتھ پڑھے جانے والے ایکٹ کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ (2) کے تحت فائلنگ (یعنی گرین چینل کے تحت مجوزہ کمبی نیشن کی منظوری کے لئے نوٹس) کو فائلنگ اور اس کے اکنالجمنٹ پر منظور شدہ مانا جائے گا۔)
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 8233
(Release ID: 1748744)
Visitor Counter : 169