ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت صاف ستھری توانائی کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پابند عہد ہے


موسمیات کے لئے امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی کا ستمبر میں بھارت کا دورہ کرنے کا غالب امکان

Posted On: 24 AUG 2021 8:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 اگست 2021:

ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج موسمیات کے لئے امریکی خصوصی صدارتی ایلچی (ایس پی ای سی) جناب جان کیری کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت۔ امریکہ موسمیات اور صاف ستھری توانائی ایجنڈا2030 شراکت داری و دیگر متعلقہ مسائل  کے تحت موسمیاتی کاروائی اور مالی طور پر تیاری مکالمہ (سی اے ایف ایم ڈی) کے سلسلے میں بات چیت کی۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت اور امریکہ ’’بھارت۔امریکہ موسمیات اور صاف ستھری توانائی ایجنڈا 2030 شراکت داری‘‘ کے تحت تعمیری کاموں میں مصروف رہیں گے۔وزیر ماحولیات نے کہا کہ یہ پلیٹ فارمس موسمیاتی کاروائیوں کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کے سلسلے میں بڑے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے صاف ستھری توانائی کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی عہدبستگی پر بھی زور دیا۔

جناب جان کیری، ایس پی ای سی نے بھارت ۔ امریکہ شراکت داری کے جزو کے طور پر موسمیاتی کاروائی اور مالی تیاری مکالمہ (سی اے ایف ایم ڈی) کے آغاز کا ذکر کیا۔ آب و ہوا اور صاف ستھری توانائی ایجنڈا 2030 شراکت داری (ایجنڈا 2030 شراکت داری) پیرس معاہدے کے اہداف کی تکمیل کے لئے جاری دہائی میں سرگرمیوں کو مہمیز کرے گی۔

قوی امکان ہے کہ جان کیری صاف ستھری توانائی کے لئے بھارت۔امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ماہ ستمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8240



(Release ID: 1748731) Visitor Counter : 196


Read this release in: Hindi , English , Punjabi