سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تھرموکول کے ساتھ تعمیر کی گئی کثیر منزلہ عمارتیں مستقبل میں زلزلے سے مزاحمت کرنے والی عمارتیں ثابت ہو سکتی ہیں

Posted On: 23 AUG 2021 3:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23؍ اگست  :  تھرمل انسولیشن کے ساتھ زلزلے سے مزاحمت کرنے والی عمارتوں کی تعمیر کے لئے تھرمو کول مستقبل میں  مٹیریل  کے  طور  پر ثابت ہوسکتا ہے اور  تعمیر میں استعمال  ہونے والے  مٹیریلس کو  فروغ دے کر ضروری  توانائی  کی بچت بھی کی جاسکتی ہے۔

آئی آئی ٹی روڑکی میں محققین نے یہ پایا ہے کہ مضبوط کنکریٹ سینڈوچ کے اندرونی حصے میں تھرموکول یا  توسیع شدہ  پولسٹرین (ای پی ایس) کا استعمال کمپوزٹ مٹیریل کے طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ  چار منزلہ  عمارتوں تک  زلزلے کی قوت کو  برداشت کرسکتا ہے۔

 محققین نے  آئی آئی ٹی روڑکی میں  واقع  زلزلے سے متعلق  انجینئرنگ  کے محکمے کے نیشنل سسمک  ٹسٹ فیسلٹی (این ایس ٹی ایف)  میں ایک  مکمل پیمانے کی عمارت اور  کنکریٹ کی دو  پرتوں کے درمیان تھرموکول سینڈ وچ  پینل کے ساتھ  تعمیر کی گئی دیوار  کے کئی  ایلیمنٹس کا  تجربہ کیا۔ اس کا  فروغ بھارت سرکار کے سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے کے ایس این ٹی  انفراسٹرکچر پروگرام  کی بہتری کے لئے فنڈ کے تحت  کیا گیا۔ ریسرچ اسکالر جناب عادل احمدنے ، جنہوں نے  ان ٹسٹ کا اہتمام کیا تھا، لیٹرل فورسز کے تحت تعمیرات کے برتاؤ  کا  جائزہ  لیا۔ یہ  تجربے  ایک  حقیقی چار منزلہ عمارت  کے تفصیلی کمپیوٹر سیمولیشن  کے ساتھ  مکمل تھے ۔ تحقیق کی نگرانی کرنے والے پروفیسر یوگیندر سنگھ نے بتایا کہ تجز یوں سے پتہ چلتا ہے کہ  اس تکنیک سے  تیار  کی گئی  چار منزلہ عمارت  ملک کے  سب سے زلزلے والے زون  (وی) میں بغیر کسی اضافی  اسٹرکچرل سپورٹ  کے زلزلے کی قوت سے مزاحمت کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SU2H.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020784.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K9DX.png

تصویر-2  کارخانے میںر تیار کی گئی  ای پی ایس کور پینل اور ویلٹڈ کئے گئے تار کے جال کا ڈھانچہ

تصویر-1 کارخانے میں تیار ای پی ایس کور پینل سے بنے ڈھانچے کی تعمیر

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TTVZ.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EX70.png

تصویر – 3  ای پی ایس کور  اسکیلٹن پر  کنکریٹ ڈالتے ہوئے ارو اسے پھیلاتے ہوئے،  اور عمارت کے ماڈل کو حتمی شکل دیتے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006Q2JO.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Z3Y5.png

تصویر – 4  این ایس ٹی ایف میں مکمل پیمانے  کی عمارت کے ماڈل کی جانچ پڑتال

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8069


(Release ID: 1748479) Visitor Counter : 252


Read this release in: English , Hindi , Tamil