وزارت دفاع

دفاع سے متعلق  اسٹینڈنگ کمیٹی نے 23 اگست 2021 کو آئی این ایس چلکا کا دورہ کیا

Posted On: 23 AUG 2021 7:25PM by PIB Delhi

دفاع سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی (ایس سی او ڈی) نے 23 اگست 2021 کو ہندوستانی بحریہ کے کشتی بانوں کے شاندار تربیتی ادارہ، آئی این ایس چلکا کا دورہ کیا۔

دفاع سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی (ایس سی او ڈی) وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی دفاعی پالیسیوں اور فیصلوں کے قانونی اوورسائٹ کے لیے پارلیمنٹ کے منتخب ممبران کی محکمہ سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی (ڈی آر ایس سی) ہے۔

آئی این ایس چلکا ہندوستانی بحریہ کا واحد تربیتی ادارہ ہے، جو ہر سال 6600 نئے مقرر ہونے والوں کو ٹریننگ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ با صلاحیت کشتی بان بن سکیں۔

ایس سی او ڈی کے عزت مآب چیئرمین، جناب جوئل اورام کی قیادت والی اس کمیٹی اور پارلیمنٹ کے معزز ممبران کو ایس سی او ڈی کے بارے میں بتایا گیا کہ کیسے جدید ترین ٹکنالوجیکل پیش رفت کی روشنی میں دفاعی اہلکاروں کو ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔

تعارف کے بعد کمیٹی کے ممبران نے ریئر ایڈمرل کپل موہن دھیر، جوائنٹ سکریٹری (نیوی)، ایم او ڈی اور ریئر ایڈمرل ٹی وی این پرسنا، وی ایس ایم، چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ)، ہیڈکوارٹرز جنوبی نیول کمانڈ، کوچی اور کموڈور این پی پردیپ، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس چلکا کے ساتھ بات چیت کی۔ ایس سی او ڈی کے ممبران نے ہندوستانی بحریہ کے ذریعے دی جا رہی ٹریننگ کے طور طریقوں اور کوششوں کی ستائش کی۔

ایس سی او ڈی کے ممبران نے اس کے بعد این ایس چلکا کے ایلومنی کی یاد میں بنائے گئے وار میموریل ’پریرنا استھل‘ پر شہید ہوئے کشتی بانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے مادر وطن کے لیے اپنی جانیں دیکر عظیم قربانی پیش کی ہے۔ بعد ازاں، ان ممبران نے ٹریننگ کی متعدد سہولیات اور ٹریننگ حاصل کرنے والوں کی رہائش گاہوں کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1DLYK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix2(1)4WUC.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3(1)SESV.jpeg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8194

 

 



(Release ID: 1748451) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil