امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جناب کلیان سنگھ کو اترولی میں الوداعی خراج عقیدت پیش کی


‘‘کلیان سنگھ کے انتقال سے ملک کے غریبوں اور پسماندہ لوگوں نے خاص طور پر اتر پردیش میں اپنا خیر خواہ کھو دیا ہے ’’

‘‘جناب کلیان سنگھ رام جنم بھومی تحریک کے ایک اہم قائد تھے اور اس تحریک کے لیے اقتدار کی قربانی دیتے وقت انہوں نے ایک بار بھی نہیں سوچا ’’

‘‘ان کی پوری زندگی اتر پردیش کے لوگوں کی ترقی کے لیے وقف تھی اور انہوں نے اتر پردیش کو ملک کی بہترین ریاست بنانے کے لیے انتھک کام کیا ’’

‘‘بابو جی کے انتقال سے ملک کے سیاسی دائرے میں خاص طور پر ہماری پارٹی میں ایک بڑا خلا پیدا ہواہےاور آنے والے لمبے عرصے میں یہ خلا پُر ہونا مشکل ہے ’’

Posted On: 23 AUG 2021 5:07PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے آج اترولی میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جناب کلیان سنگھ کو الوداعی خراج عقیدت پیش کی۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ جناب کلیان سنگھ کی وفات  ان کی پارٹی کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ‘‘ان کی موت سے ہماری پارٹی نے ایک قدآور رہنما کھو دیا ہے۔ جو لڑائی کے جذبے کے مالک تھے اور غریب اور محروم ، خاص طور پر اتر پردیش کے ایک خیر خواہ کو بھی کھو دیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N8ND.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ جناب کلیان سنگھ نےرام  جنم بھومی تحریک کے ایک اہم لیڈر تھے اور انہوں نے اس تحریک کے لیے اقتدار کی قربانی دینے سے پہلےانہوں نے  ایک بار بھی نہیں سوچا تھا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ شری رام جنم بھومی کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے وقت ، انہوں نے بابو جی سے بات کی تھی اور وہ بہت خوش تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد پورا ہو گیا ہے۔

ان کی زندگی اترپردیش کے عوام کی بہتری کے لیے وقت تھی اور وہ غریبوں کی  بہبود کے لیے وقف تھی  اور اتر پردیش کو ملک کی بہترین ریاست بنانے کے لیے وہ ساری زندگی انتھک کو شش کرتے رہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ جناب کلیان سنگھ ایک عام سے خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ایک اہم لیڈر بن کر ابھرے جو ہمیشہ اپنے نظریات کے مقاصد کے لیے لڑے اور معاشرے کے غریبوں اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ ہماری پارٹی کے کارکنوں کے لیے قابل تقلید رہیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SOHB.jpg

وزیر داخلہ نے کہا کہ بابو جی کے انتقال نے ملک کے سیاسی شعبے خاص طور پر ہماری پارٹی میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہےاور اس خلا کا پرا ہونا بہت مشکل ہے۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ  اگرچہ طویل عرصے سے وہ عملی سیاست سے دور تھے، لیکن انہیں الوداع کہنے کے لیے جو بھاری بھیڑ اکھٹا ہوئی ، خاص طور سے نوجوان ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اتر پردیش کی عوامی زندگی میں ان کی زندگی نے ایک گہرا نقش چھوڈا ہے ۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کے تمام کارکن بابو جی کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہم اتر پردیش میں غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ جناب امیت شاہ نے دعاء کی کہ جناب کلیان سنگھ کی آتما کو شانتی ملے اور ان کی زندگی آنے والی کئی نسلوں میں پارٹی کار کنوں کے لیے ترغیب  رہتی ہے ۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8075



(Release ID: 1748437) Visitor Counter : 180