بجلی کی وزارت

بھارت میں پن بجلی کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 10 AUG 2021 4:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍ اگست  : بجلی اور نئی  وقابل تجدید  توانائی کے مرکزی وزیر  جناب  آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے  ملک میں پن بجلی کو فروغ دینے کے لئے ماضی میں کئی پالیسی اقدامات کئے ہیں، جن میں  نیشنل الیکٹر سٹی – 2005، نیشنل ٹیرف پالیسی – 2016،  نیشنل ری ہیبلی ٹیشن آف ری سیٹلمنٹ  پالیسی – 2007 اور  زمین کی حصولی ،  بازآباد کاری اور  ری سیٹلمنٹ قانون – 2013  میں  منصفانہ معاوضہ اور شفافیت کا حق شامل ہے۔

 حکومت نے  8  مارچ  2019  کو  ہائیڈرو پاور سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات جاری کئے ہیں، جس کے تحت مندرجہ ذیل شقیں بنائی گئی ہیں۔

  1. بڑے ہائیڈرو پروجیکٹ  (>25 ایم ڈبلیو) کو  قابل تجدید توانائی  وسیلے کے طور پر قرار دینا۔
  2. ہائیڈرو  پاور  ٹیرف یعنی محصول  کو کم کرنے کے لئے  محصول سے متعلق  معقول اقدامات۔
  3. فلڈ ماڈریشن ؍ اسٹوریج ہائیڈرو  الیکٹرک پروجیکٹس کے لئے بجٹ  سپورٹ۔
  4. بنیادی ڈھانچے یعنی سڑک اور پلوں  کی لاگت کے لئے بجٹ سپورٹ۔

29 جنوری 2021  کو حکومت کی جانب سے 22-2021  سے  30-2029  کی مدت کے لئے ہائیڈرو  پرچیز  آبلیگیشن ( ایچ پی او) ٹراجیکٹری  کو بھی نو ٹیفائی کیا گیا ہے۔

یہ اقدامات  یقینی  طور پر  پہاڑی خطوں اور ریاستوں میں ہائیڈرو پرو جیکٹ کی ترقی کے لئے خاص طور پر سود مند ثابت ہوں گے، جو  دور دراز کے علاقوں میں واقع ہیں اور  جہاں  پروجیکٹ کی جگہ کے لئے  بھاری بڑے  سائز کے آلات اور مشینری  کی نقل و حمل کے لئے سڑکوں و پلوں وغیرہ جیسے  بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کی  ضرورت ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-8055



(Release ID: 1748171) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Punjabi , Telugu