کامرس اور صنعت کی وزارتہ

برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات


حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے "کاروبار میں آسانی" کے ذریعے ہندوستانی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے مسلسل مصروف ہے

Posted On: 04 AUG 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04؍ اگست، 2021۔تجارت اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور مناسب اقدامات وقتا فوقتا کئے جاتے ہیں۔ اہم اسکیمیں/ اقدامات یہ ہیں:

کووڈ 19 وبا کے دوران مستحکم نظام فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی تجارتی پالیسی کو 30 ستمبر 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ایڈوانس اتھارٹی اسکیم اور ایکسپورٹ پروموشن کیپیٹل گڈز (ای پی سی جی) اسکیم جیسی اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں تاکہ برآمداتی پیداوار کے لیے خام مال اور کیپیٹل گڈز کی محصول سے مبرا درآمد کو قابل بنایا جاسکے۔

سود کی مساوات اسکیم جو شپمنٹ سے پہلے اور بعد میں روپیہ ایکسپورٹ کریڈٹ فراہم کرتی ہے، 30 ستمبر2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔

برآمد شدہ پروڈکٹس پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم یکم جنوری 2021 سے برآمدات کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔

ملبوسات اور تیار شدہ برآمدات کے لیے ریاست اور مرکزی محصولات اور ٹیکسوں کی چھوٹ (آر او ایس سی ٹی ایل) اسکیم کو مارچ 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مخصوص زراعت کی مصنوعات کے لیے ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ اسسٹنس (ٹی ایم اے) اسکیم زرعی مصنوعات کی مال برداری اور مارکیٹنگ کے بین الاقوامی جزو اور مخصوص بیرونی منڈیوں میں ہندوستانی زرعی مصنوعات کے لیے برانڈ کی پہچان کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

سرٹیفکیٹ آف اوریجن (سی او او) کے لیے ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے تاکہ برآمد کنندگان کی جانب سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کے استعمال کو بڑھایا جا سکے۔

ہمارے وسیع ملک کی مکمل برآمداتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اضلاع کو ہر ضلع میں برآمداتی صلاحیت کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کی شناخت، ان مصنوعات/خدمات کو برآمد کرنے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے اور ان مقامی برآمد کنندگان کی مدد سے برآمداتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسٹریٹجک اقدام 478 اضلاع کے لیے ضلعی مخصوص برآمدی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے "کاروبار میں آسانی" کے ذریعے ہندوستانی صنعت کو مستحکم کرنے میں مسلسل مصروف ہے۔

 

گھریلو مینوفیکچرنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے اور مینوفیکچرنگ میں عالمی چیمپئن بنانے کے لیے 13 شعبوں میں پیداوار پر مبنی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے موجودہ آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) میں سے کچھ کا جائزہ لینے کا آغاز کیا ہے تاکہ گھریلو صنعت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہیں زیادہ صارف دوست، سادہ اور تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی برآمداتی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ متعدد ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی مذاکرات شروع کیے گئے ہیں۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 8175



(Release ID: 1748132) Visitor Counter : 208


Read this release in: English , Punjabi