وزارت دفاع

سائبر جنگ

Posted On: 04 AUG 2021 4:54PM by PIB Delhi

حکومت نے وزارت دفاع کے تحت دفاعی سائبر ایجنسی کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ یہ ایجنسی اب مکمل طور پرکام کاج کر رہی ہے۔ سائبر خطرات کو کم کرنے کے لئے، فوج کی تینوں سروسز نے اپنی اپنی سائبر ہنگامی ردعمل ٹیمیں  (سی ای آر ٹی) قائم کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومت ہند قومی سائبر سلامتی حکمت عملی وضع کر رہی ہے جو کہ منظوری کے آخری مرحلے میں ہے۔

ہمارے مختلف شعبوں پر نشانہ سادھنے کے لئے مختلف دشمن سائبر ایجنسیوں کے ذریعہ متعدد مرتبہ کوششیں کی جا چکی ہیں۔ تاہم، ان خطرات کا پتہ لگانے اور انہیں روکنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مسلح افواج کی بہتر سائبر صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سائبر آڈٹس، فزیکل چیکس اور پالیسی رہنما خطوط کی شکل میں مناسب حفاظتی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں جناب شیام سنگھ یادو کو دیے گئے ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔

 

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8172



(Release ID: 1748119) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Punjabi