مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

آر ای آر اے کے تحت 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 67،000 سے زیادہ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ رجسٹرکیے گئے ہیں


آر ای آر اےحکام نے 70،601 شکایات کا ازالہ کیا

Posted On: 04 AUG 2021 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 04  اگست      23 جولائی ، 2021 تک ، 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی ہے۔ مختلف رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، 23 جولائی ، 2021 تک ، 67،669 رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ اور 52،284 رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کو آر ای آر اے کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔

آر ای آر اے صارفین کی شکایات کو دور کرنے میں موثرثابت ہوا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعہ 23 جولائی 2021 تک 70،601 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (04.08.2021)

U-8166



(Release ID: 1748118) Visitor Counter : 114


Read this release in: Marathi , English , Punjabi , Telugu