وزارت خزانہ
بھارت اور عالمی بینک نے موجودہ باندھوں کو محفوظ بنانے کے لیے 250 ملین ڈالر کے پروجیکٹ پر دستخط کیے
Posted On:
04 AUG 2021 5:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 اگست ،2021 / حکومت ہند ، مرکزی آبی کمیشن ، دس ریاستوں کے سرکاری نمائندوں اور عالمی بینک نے آج باندھوں کے طویل مدتی حفاظتی پروگرام اور بھارت کی مختلف ریاستوں میں موجود باندھوں کے تحفظ اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے 250 ملین ڈالر کے ایک پروجیکٹ پر دستخط کیے ہیں۔
باندھ کی باز آبادکاری اور بہتری کا دوسرے پروجیکٹ (ڈی آر آئی پی – 2) باندھ کے تحفظ سے متعلق رہنما خطوط تیار کر کے باندھ کے تحفظ کو مستحکم کرنے اور تحفظ کے لیے عالمی تجربات اور اختراعی ٹکنالوجی کو متعارف کرائے گا۔ پروجیکٹ کے تحت ایک اور اہم جدت ترازی ، جس سے باندھ کے تحفظاتی بندوبست میں یکسر تبدیلی کی امید ہے باندھ کے اثاثوں کے بندوبست کے لیے جوکھم پر مبنی طریقۂ کار کو شروع کرنا ہے جس سے باندھ کے تحفظ کی ترغیبی ضروریات کے لیے مالی وسائل مختص کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ پروجیکٹ چھتیس گڑھ، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، اڈیشہ، راجستھان اور تمل ناڈو سمیت مختلف ریاستوں میں 120 باندھوں میں مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ دیگر ریاستوں اور ایجنسیوں کو پروجیکٹ کے نفاذ کے دوران شامل کیا جاسکتا ہے۔
معاہدے پر وزارت خزانہ نے اقتصادی امور کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری نے حکومت ہند کی جانب سے ، جبکہ چھتیس گڑھ ، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، اڈیشہ، راجستھان اور تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کے نمائندوں نے اور عالمی بینک کی جانب سے بھارت میں کنٹری ڈائریکٹر جناب جنید احمد نے دستخط کیے۔
بھارت میں باندھ کے تحفظ کے لیے عالمی بینک کی امداد میں حال ہی میں اختتام پذیر ڈی آر آئی پی – 1 (279 ملین ڈالر + 62 ملین ڈالر اضافی فنڈ) شامل ہے جس سے بھارت کی چھ ریاستوں اور ایک مرکزی ایجنسی کے 223 باندھوں کے تحفظ اور پائیدار کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
ڈی آر آئی پی – 2 کے دیگر اہم اقدامات میں سیلاب سے متعلق پیش گوئی کا نظام اور آبی ذخیرے کے آپریشن ، دریا کے بہاؤ کی جانب موجود خطرے میں رہنے والے لوگوں کو تیار کرنے اور کسی بھی منفی اثرات سے بچانے کی کوششیں اور تیرتے ہوئے شمسی پینل جیسی مالیہ حاصل کرنے والی اسکیموں کو تجربے کے طور پر فروغ دینا شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8184
(Release ID: 1748094)
Visitor Counter : 220