شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

قبائلی   برادریوں کی ترقی

Posted On: 11 AUG 2021 12:59PM by PIB Delhi

حکومت ملک بھر میں شمال مشرق خطے (NER)سمیت قبائلی عوام کی مجموعی ترقی کے لیے قبائلی ذیلی منصوبہ شیڈول ٹرائبس کمپونینٹ، درج فہرست قبائل کی ترقی کے لیے ترقیاتی پر عمل کر رہی ہے۔ قبائلی امور کی وزارت کے علاوہ 40 مرکزی وزارتیں، محکموں نیتی آیوگ نے ہر سال انکی اسکیموں کے مجموعی رقومات میں سے کچھ فیصد قبائلی بہبود کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ TSP فنڈ مختلف مرکزی وزارتوں محکموں کی جانب سے مختلف ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کیے جاتے ہیں جن میں تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی، سڑکیں، مکانات کی تعمیر، پینے کا پانی،  بجلی، روزگارفراہم کرانا وغیرہ شامل ہیں۔ قبائلی امور کی وزارت ان اقدامات میں آسانیاں پیدا کرتی ہے۔

 

قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے ملک میں اس وقت جو اسکیمیں  چلائی جا رہی ہیں جن میں شمال مشرقی خطے  بھی  شامل لیں۔ انکی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے ۔ قبائلی امور کی وزارت  اگلے پانچ برس  22-2021 سے 26-2025 تک  قبائلیوں کی بہبود کی موجودہ اسکیموں میں نئی جان ڈالنے کے لیے بر عزم ہے۔

 

                                                                                        ضمیمہ

قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے عمل میں لائی گئی مختلف اسکیموں کی تفصیل

26 ریاستوں کو جہاں درج فہرست قبائل کی آبادی ہے گرانٹس جاری کی جاتی ہیں تاکہ وہاں انتظامیہ  میں بہتی لائی جا سکے اور قبائلی عوام کی بہبود ہو سکے۔ ایک لوی98-1997 میں شروع کی گئی جو قبائلی طلبہ کو معیاری تعلیم دینے کے لیے ہے۔ قبائلیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو گرانٹ۔ ان ایڈ کی اسکیم بھی قبائلیوں کی حالت میں بہتری لانے کے لیے ہے۔ قبائلی لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کم خواندگی والے اضلاع  میں اسکیم روع کی گئی۔ شیڈول ، ٹرائبس طلبہ کے لیے پری میٹرک وضیفوں کی اسکیم ان بچوں کے لیے ہے جو نویں یا دسویں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایسی ٹی طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی اسکیم درج فہرست قبائل بچوں کو میٹرک کے بعد کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہے۔ نیشنل اوورسیز اسکالرشپ درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بہرون ملک تعلیم کے لیے ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں ایک تحریری  جواب  میں یہ اطلاع دی ۔

 

<><><><><>

 

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8146



(Release ID: 1747970) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Tamil