کانکنی کی وزارت

ملک میں معدنی وسائل کو بڑھانے اور معدنی ذخائر کی تلاش کی کوششیں

Posted On: 11 AUG 2021 6:28PM by PIB Delhi

معدنی تشخیص ایک مسلسل عمل ہے اور متعدد ریسرچ ایجنسیاں جیسے جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) ، جوہری معدنیات ڈائریکٹریٹ فار ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ [اے ایم ڈی ای آر]، جیولوجی اور کان کنی کے ریاستی محکمے [ڈی جی ایم]، ریاستی/مرکزی ادارے ملک میں معدنی ذخائر کی تلاش میں مصروف ہیں۔

 

ملک میں معدنیات کے سروے کے لئے، جی ایس آئی مرکزی ایجنسی کے ذریعے مختلف ایجنسیوں کے ایکسپلوریشن پروگرام بنانے کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ جی ایس آئی معدنی وسائل کو بڑھانے کے مقصد سے مختلف معدنی اشیاء کے لئے نقشہ سازی اور منظم طریقے سے دریافتکی ذمہ داری نبھاتا ہے۔

 

جی ایس آئی نے آن لائن کور بزنس انٹیگریٹڈ سسٹم (او سی بی آئی ایس) نافذ کیا ہے جس کا مقصد وسیع تر جیو سائنسی کمیونٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو جی ایس آئی ڈیٹا اور معدنیات کی تلاش کے ڈیٹا سمیت معلومات تک آسان  رسائی، دیکھنے اور استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ جی ایس آئی کے ذریعہ عمل میں لائے جانے والے معدنیات کی تلاش کے پروگرام ارضیاتی رپورٹس کی شکل میں لوگوں کو (www.gsi.gov.in) پر دستیاب ہیں۔

 

مزیدیہ کہ انڈین بیورو آف مائنز [آئی بی ایم] جو معدنیات کی وزارت  کا ماتحت دفتر ہے مختلف ایجنسیوں سے دریافت کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔ دریافت کے عمل سے حاصل معلومات اور مختلف ایجنسیوںیا اسٹیک ہولڈرز کے فراہم کردہ نتائج کی بنیاد پر ، آئی بی ایم  ملک میں معدنی وسائل کی قومی معدنی انوینٹری پانچ سال میں ایک بار شائع کرتا ہے۔ معدنیات کے ذخائر/وسائل کی معلومات کو عوام کیلئے شائع کیا جا رہا ہے جو آئی بی ایم کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

 

مائنز اینڈ منرلز (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی ایکٹ مجریہ 2015 کے تحت اہم  معدنیات کے لئے معدنی رعایت نیلامی کے ذریعے الاٹ کی جا سکتی ہے۔ یہ معدنی مراعات دینے کا اختیار ریاستی حکومتوں کے پاس ہے۔ معدنیات نکالنے کا انحصار ریاستی حکومت کی جانب سے معدنی مراعات دینے پر ہے اور معدنیات کا استعمال معدنیات کی معاشی استحکام پر منحصر ہے۔

 

یہ اطلاع کان کنی، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8147



(Release ID: 1747969) Visitor Counter : 253


Read this release in: English , Kannada