زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نئی فصلوں کا فروغ


سال 2018 سے 69 فیلڈ فصلوں کی 1017 انواع اور 58 باغبانی فصلوں کی 206 انواع کو فروغ دیا گیا ہے

Posted On: 10 AUG 2021 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10/اگست 2020 ۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کی زیرسرپرستی نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سسٹم (این اے آر ایس)، فیلڈ اور باغبانی فصلوں کی نامساعد  حالات کو برداشت کرسکنے والی اور زیادہ پیداوار دینے والی نئی بایوٹک/ اے بایوٹک فصلوں کی انواع کے فروغ میں مصروف عمل ہے۔ اس میں آئی سی اے آر اداروں اور ریاستی / مرکزی زرعی یونیورسٹیوں کا تعاون بھی شامل ہے۔ گزشتہ 3 برسوں (2019-2020) اور رواں سال کے دوران 69 فیلڈ فصلوں کی 1017 انواع اور 58 باغبانی فصلوں کی 206 انواع کو فروغ دیا گیا ہے۔

آئی سی اے آر کا آل انڈیا کوآرڈنیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ (اے آئی سی آر پی) / آل انڈیا نیٹورک پروجیکٹ (اے آئی این پی) کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہے، جسے مختلف آئی سی اے آر اداروں، جو کہ متعدد مرکزی اور ریاستی زرعی یونیورسٹیوں میں کام کررہے ہیں اور آئی سی اے آر اداروں کے ذریعے کوآرڈنیٹ کیا جاتا ہے، تاکہ فیلڈ اور باغبانی فصلوں کے نئے انواع کو فروغ دیا جاسکے۔ فی الحال ملک بھر میں 1017 مقامات پر 50 ایس اے یو/ سی اے یو/ ڈی یو اور 55 آئی سی اے آر اداروں کے توسط سے فیلڈ اور باغبانی فصلوں کے 44 اے آئی سی آر پی/ اے آئی این پی کام کررہے ہیں۔

آئی سی اے آر نے 2018-19 سے 2021-22 کے دوران ان ریسرچ اداروں / یونیورسٹیوں کے لئے 3340.32 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں اور 2020-21 تک 2420.32 کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8105



(Release ID: 1747776) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Punjabi