زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

دھان کی پرالی کو حیاتیاتی کھاد میں تبدیل کرسکنے والے نئے سستے کیپسول کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات


حکومت نے 2020-21 کے دوران 25 ریاستوں کے کسانوں کو کیپسول کٹس دستیاب کرائے

آئی اے آر آئی نے بڑے پیمانے پر پیداوار اور پوساڈی کمپوزر کی مارکیٹنگ کے لئے 12 کمپنیوں کو ٹیکنالوجی کا لائسنس دیا

Posted On: 10 AUG 2021 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10/اگست 2020 ۔ ملک بھر میں فصلوں کی باقیات کے بندوبست کے لئے آئی سی اے آر -  انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) نئی دہلی کے ذریعے تیار کئے گئے نئے سستے کیپسول یعنی پوسا ڈی کمپوزر ٹیکنالوجی کی نمائش کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں، جو کہ حسب ذیل ہیں:

  1. سال 2020 کے دوران حکومت اترپردیش کو 5730 ہیکٹیئر رقبہ (3700 ہیکٹیئر)، پنجاب (200 ہیکٹیئر)، دہلی (800 ہیکٹیئر)، مغربی بنگال (510 ہیکٹیئر)، تلنگانہ (100 ہیکٹیئر)، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (100 ہیکٹیئر) اور این جی او و کسانوں (320 ہیکٹیئر) کے لئے پوسا ڈی کمپوزر دستیاب کرائے گئے۔
  2. سال 2020-21 کے دوران 10000 ہیکٹیئر ایریا کے لئے 25 ریاستوں کے کسانوں کو اس کے کیپسول کٹس دستیاب کرائے گئے۔
  3. پنجاب کے  متعدد گاؤں ]میرپور (مکھیرین)، بالم (گرداس پور)، کوہالی (امرتسر)، سلینا (موگا)، کٹیان والی (فازلکا)[ اور ہریانہ ] بڈواسینی (سونی پت) اور انول (روہتک)[ میں کسانوں کی زمینوں پر دھان کی باقیات پر پوسا ڈی کمپوزر کے صورت حال کے مطابق استعمال کی نمائش کی گئی۔ کسانوں کے مابین ایک نعرے ’’جلانا نہیں، گلانا ہے‘‘ کو مشتہر کیا گیا۔
  4. دہلی حکومت کے اہلکاروں کے اشتراک کے ساتھ پی اے یو، لدھیانہ اور ایچ اے یو، حصار کے سائنس دانوں کے لئے ایک فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہریانہ، اترپردیش اور پنجاب کے ترقی پسند کسان بھی شامل تھے۔ اس کا مقصد دہلی کے کسانوں کی زمینوں پر ’’پوسا ڈی کمپوزر‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے دھان کی پرالیوں کو ختم کرنے کے عمل کا تجزیہ کرنا تھا۔
  5. اس کے علاوہ آن لائن میٹنگوں، ویبیناروں، وہاٹس ایپ کے ذریعے کسانوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کی مجلسوں کا اہتمام کیا گیا، تاکہ انھیں اس ٹیکنالوجی سے واقف کرایا جاسکے اور انھیں پرالی کو جلانے سے باز رکھا جاسکا۔
  6. کسانوں کے فائدے کے لئے ’’پوسا ڈی کمپوزر ٹیکنالوجی‘‘ پر پوسا سماچار کے نام سے آئی اے آر آئی کے ایک ہفتہ واری یوٹیوب چینل بھی چلایا گیا۔

آئی اے آر آئی نے پوسا ڈی کمپوزر کے بڑے پیمانے پر پیداوار اور مارکیٹنگ کے لئے 12 کمپنیوں کو اس ٹیکنالوجی کا لائسنس دیا۔ اس کے علاوہ آئی سی اے آر – آئی اے آر آئی، نئی دہلی نے کسانوں کے استعمال کے لئے اپنے مرکز میں پوسا ڈی کمپوزر کے تقریباً 20 ہزار پیکٹ تیار کئے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8104

 


(Release ID: 1747769) Visitor Counter : 247


Read this release in: English , Telugu