محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او جون2021 میں کل 12.83 لاکھ صارفین کوجوڑا
کل صارفین کے اضافہ کا فائدہ تقریباً 48 فی صد حصہ 18-25 سال کے عمر زمرے کا ہے
Posted On:
20 AUG 2021 6:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20اگست 2021/ ای پی ایف او (امپلائز پرووڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) کا 20 اگست 2021 کو جاری عارضی پے رول ڈیٹا ، اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ جون2021 کے مہینے کے دوران کل 12.83 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ پے رول ڈیٹا سے متعلق ، کووڈ-19 ووبا کے اثرات جون 2021 کے دوران کم ہوگئے جس سے اپریل اور مئی 2021 کے مقابلے میں کھاتہ ہولڈز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔ ماہانہ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ جون،2021 کے دوران کل صارفین کی تعداد میں مئی 2021مہینے کے مقابلے میں 5.09 لاکھ صارفین کا اضافی اضافہ ہوا ہے۔
مہینے کے دوران جوڑے گئے کل 12.83 لاکھ صارفین میں سے تقریباً8.11 لاکھ رکن پہلی مرتبہ امپلائز پرووڈنٹ فنڈز اسکیم کے سماجی تحفظ کوریج کے تحت شامل ہوئے ہیں۔ مہینے کے دوران ، تقریباً 4.73 لاکھ اصل صارفین ای پی ایف او سے باہر نکل گئے۔ ای پی ایف او کے ذریعہ کوور کئے گئے اندر نوکری بدل کر پھر سے تنظیم نے شامل ہوگئے۔ پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر صارفین نے اپنے پی ایف کاؤنٹ کی آخری نکاسی کے لئے درخواست دینے کے بجائے پچھلی نوکری سے موجودہ پی ایف کھاتے میں پیسے کی منتقلی کا استعمال کرکے ای پی ایف او کے ساتھ اپنی رکنیت جاری رکھنے کا متبادل چنا۔
پے رول ڈیٹا کی عمر وار مقابلے کے سلسلہ میں 18-25 سال کی عمر زمرے کے صارفین نے تقریباً 6.15 لاکھ اضافی تعداد کے ساتھ سب سےزیادہ اصل نامزدگی درج کی ہے۔ جو کہ جون ، 2021 مہینے کے دوران کل اضافے کا 47.89 فی صد حصہ ہے۔ اس کی تعمیل کرتے ہوئے 29-35 سال عمر زمرے کے تقریباً 2.55 لاکھ کل اضافی صارف ادارے میں شامل ہوئے ہیں۔ عمر وار پے رول ڈیٹا اشارہ کرتا ہے کہ پہلی مرتبہ نوکری چاہنے والے بڑی تعداد میں منظم شعبے کے ورک فورس میں شامل ہورہے ہیں۔
صنفی بنیاد پر تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ مہینے کے دوران اصل خاتون صارفین کا اضافہ 2.56 لاکھ رہا ، جو مئی 2021 کے دوران جوڑے گئے کل خاتون صارفین کےمقابلے میں تقریباً 0.79 لاکھ زیادہ ہے۔
پے رول کی ریاست وار مقابلے سے پتہ چلتا ہے کہ مہاراشٹر ، ہریانہ ، تمل ناڈو اور کرناٹک ریاستیں مہینے کے دوران تقریباً 7.78 لاکھ گاہکوں کو جوڑنے کے ساتھ پے رول اضافہ میں سب سے آگے ہیں۔ یہ تمام عمر گروپوں میں کل پیرول اضافہ کا تقریباً 60.61 فی صد ہے۔
صنعت وار پے رول ڈیٹا اشارہ کرتاہے کہ ’ماہرین خدمات ‘ زمرے (جن شکتی ایجنسیاں ، نجی حفاظتی ایجنسیوں اور چھوٹے ٹھیکیداروں وغیرہ سےمل کر مہینے کے دوران کل صارفین کی تعداد میں اضافہ کا 41.84 فی صد ہے۔ ا س کے علاوہ تجارتی –کامرس اداروں ، انجینئرنگ مصنوعات ، عمارت اور تعمیر، کپڑا ، ملبوسات ، مینوفیکچرنگ، اسپتالوں اور فنڈنگ اداروں جیسی صنعتوں میں کل رکنیت میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
پے رول ڈیٹا عارضی ہےکیونکہ ڈیٹا تشکیل ایک مسلسل مشق ہے اور ملازمین ریکارڈ کی اپڈیشن کا ایک مسلسل عمل ہے۔ پچھلاڈیٹا اس لئے ہر مہینے اپ ڈیٹ کیا جاتاہے ۔ مئی 2018 سے ای پی ایف او ستمبر 2017 کی مدت کو شامل کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کررہا ہے۔
ای پی ایف او ارکان کو انکی سبکدوشی پر پرووڈینٹ فنڈ ، پنشن فائدے اور ارکان کی اچانک موت کے معاملے میں ان کے خاندانوں کو خاندانی پینشن اور بیمہ فائدے مہیا کرتا ہے۔ ای پی ایف او ملک کی اہم تنظیم ہے جو ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے قانون کے تحت شامل منظم/نیم منظم شعبے کے کارکنان کو سماجی تحفظ فائدہ مہیا کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8111
(Release ID: 1747758)
Visitor Counter : 198