مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ناگپور میں ہوئے ایک پروگرام میں ناگپور مہا میٹرو کے سیتابردی-زیرو مل-کستورچند پارک روٹ کے نئے حصے، فریڈم پارک کو قوم کے نام وقف کیا گیا


مہامیٹرو کے ذریعے مل اسٹیشن اور فریڈم پارک سے ناگپور کی شان میں اضافہ ہوگا: مرکزی وزیر نتن گڈکری

ناگپور میٹرو پرجیکٹ صفائی کے ساتھ ہی پائیدار ماڈل بنانے کے بھی قابل ہے: مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

Posted On: 20 AUG 2021 7:23PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مہا میٹرو کے ذریعے ناگپور میں سیتابردی-زیرو مل-کستورچند پارک کوریڈور کے ساتھ ہی فریڈم پارک قائم ہونے سے ناگپور کی شان میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج شہر میں مہا میٹرو ناگپور کے 1.6 کلومیٹر لمبے سیتابردی-زیرو مل-کستور چند پارک روٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ناگپور میں عالمی سطح کے کئی انفراسٹرکچر بنائے جا رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں پہلی ایک ٹو-ٹیئر میٹرو کا قیام عمل میں آیا ہے۔‘‘ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اودھو ٹھاکرے، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مکان اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ذریعے زیرو مل پوائنٹ پر روٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزراء کے ساتھ ورچوئل طریقے سے اس روٹ پر پہلی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-20at3.55.23PML66E.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-20at3.55.39PM(2)Z810.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-20at4.57.31PMAHVA.jpeg

’’زیرو مل اسٹیشن اور کاٹن مارکیٹ کو جوڑنے والا انڈرپاس بنے گا‘‘

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بغیر ٹریفک سگنل کی کسی رکاوٹ کے کاٹن مارکیٹ سے زیرو مل اسٹیشن پہنچنے کو ایک انڈرپاس کے لیے سنٹرل روڈ فنڈز سے رقم دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہا میٹرو سے ناگپور شہر میں تیلنگ کھیڑی جھیل اور فلائی اوور کی آرائش میں کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میٹرو فیز 2 کی تجویز کو منظوری کے لیے مرکزی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر ناگپور- ممبئی سمردھی شاہراہ کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کے لیے ضروری رقم مرکزی حکومت کے ذریعے مہیا کرائی جائے گی۔‘‘

گڈکری نے ممبئی میں مجوزہ میٹنگ میں ممبئی-تھانے شہروں کی ترقی کے لیے اضافی ایک لاکھ کروڑ روپے مہیا کرانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ناگپور میٹرو ریل پروجیکٹ کو 21 اگست، 2014 کو منظوری دی گئی تھی اور اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا تھا۔ ناگپور میں مائی میٹرو ایک گرین میٹرو ہے؛ اس کی کل توانائی ضرورت میں 65 فیصد شمسی توانائی سے ملتی ہے۔ یہ اپنے ذریعے استعمال کیے جانے والے 100 فیصد پانی کو ری سائیکل کرتا ہے اور یہ بارش کے پانی کا ذخیرہ بھی کرتا ہے۔ سبھی اسٹیشنوں پر بائیو ڈائی جیسٹر لگے ہوئے ہیں۔ میٹرو کو اپنا 60 فیصد سے زیادہ ریونیو نان فیئر باکس سے ملتا ہے۔

’’ناگپور میٹرو پروجیکٹ دسمبر، 2021 تک پورا ہو جائے گا‘‘

ورچوئل طریقے سے پروگرام میں شامل ہوئے شہری ترقی اور پٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ایک صاف اور پائیدار پروجیکٹ بننے کے قابل ہے کیوں کہ ناگپور میٹرو سبز توانائی کا استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ناگپور میٹرو پروجیکٹ دسمبر، 2021 تک مکمل ہو جائے گا۔ کستورچند پارک کے ڈیزائن میں روایتی راجپوتانہ طرز تعمیر کا استعمال کیا گیا ہے۔ کستورچند پارک میٹرو اسٹیشن کا دروازہ اور اس کی عمارت اسی طرز پر تعمیر کی گئی ہے۔ میٹرو اسٹیشن پر چھتریاں، محراب، راجپوتانہ جالیاں، نقاشی دار ستون جیسے فن تعمیر کے علامتی نشان دکھائے گئے ہیں۔ جناب پوری نے کہا کہ اس سے شہر میں مثالی ڈھانچے تیار ہوئے ہیں۔

ترقی میں کہیں بھی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے: وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے بھروسہ دلایا کہ ترقیاتی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے میٹرو پروجیکٹ کے ایلیویٹیڈ روٹ کی تعمیر کے دوران اس روٹ کے تحت آرائش پر توجہ کے ساتھ ہی شہریوں کو کچھ سہولیات فراہم کرانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی ہونی چاہیے، لیکن ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ ان میں کوئی خامی نہ رہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم آزادی کے 75ویں سال میں عوام کے لیے اتنا اچھا کام کریں گے کہ وہ اگلے 75 سال تک بنا رہے گا۔

ناگپور کے سرپرست وزیر اور وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ میٹرو سروس آمدورفت کے ساتھ ہی طلباء کو نقل و حمل کی سہولیات مہیا کرانے کے لحاظ سے بھی فائدہ مند ہوگا۔

زیرو مل کی تاریخی اہمیت

مہاراشٹر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیوندر پھڑنویس نے کہا، ’’ناگپور کی زیرو مل ایک تاریخی مقام ہے اور انگریزوں نے گریٹ ٹرگنومیٹری سروے کی شروعات سال 1907 میں زیرو مل، ناگپور سے ہی کی تھی۔‘‘

1.6 کلومیٹر لمبی سیتابردی-کستورچند پارک لائن پر آج سے ٹریفک شروع ہوگا، جس سے عوامی نقل و حمل کے نظام میں بہتری آئے گی اور مصروف ترین علاقوں تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ سڑک ناگپور میں ودھان بھون، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، سنٹرل میوزیم، سنودھان چوک اور مورس کالج کو جوڑتی ہے۔ ناگپور میں فن تعمیر کا ایک نمونہ زیرو مل فریڈم پارک میٹرو اسٹیشن ملک میں اپنی نوعیت کا انوکھا، ایک 20 منزلہ عمارت کا عالیشان حصہ ہوگا، جس میں چوتھی منزل پر میٹرو ٹرین ہوگی۔

ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آج زیرو مل اسٹیشن کے پاس 40000 مربع فٹ کے فریڈم پارک کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اسٹیشن کو اب زیرو مل فریڈم پارک اسٹیشن کہا جاتا ہے۔ یہاں پبلک پلازہ اور ہسٹری والا کی طرح مخصوص تصورات بھی ہیں۔ یہاں پر ناگپور کے لوگوں کے دیکھنے کے لیے جنگ میں استعمال شدہ ٹی-55 ٹینک بھی رکھا گیا ہے۔ فریڈم پارک کے اندر بائیں طرف ایک ایمفی تھیٹر ہے۔ ہسٹری والا یہاں شہید میموریل تک پھیلا ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-20at4.22.00PMD93U0SYC.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-20at4.22.00PM(1)WBRP7RAW.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-08-20at4.22.01PMSN4ADYUN.jpeg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8116

 



(Release ID: 1747757) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi