محنت اور روزگار کی وزارت

زراعت اوردیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ نمبر –جولائی 2021ء

Posted On: 19 AUG 2021 4:25PM by PIB Delhi

        خصوصیات :

 

  • زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ(بنیاد: 1986-87 = 100) ماہ جولائی 2021 ء میں  4 پوائنٹ اور  5 پوائنٹ بڑھ کربالترتیب  1061 پوائنٹ (ایک ہزار اکسٹھ)اور1070(ایک ہزار ستر) کی سطح پر رہا۔
  • دیہی مزدوروں اور زرعی مزدوروں کے عام اشاریہ میں اہم اضافہ غذائی اور متفرق گروپ  کی وجہ سے بالتریتب 1.78 اور 1.79 پوائنٹس اور 1.30 اور 1.31 پوائنٹس رہا۔ یہ اضافہ عام طور پر  سبزیوں اور پھلوں،  پیاز، بکرے کا میٹ، پولٹری ، ہری مرچ، سرسوں کا تیل ، دوائیں، حجام کے چارجز، بس کا کرایہ ، کپڑے دھونے کا صابون وغیرہ  کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا۔
  •  زراعتی  اور دیہی مزدوروں کے لئے  صارف قیمت اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح  ماہ   جولائی، 2021 میں 3.92 فیصد اور 4.09 فیصد رہی جو کہ جون 2021 میں 3.83 اور 4.00 فیصد تھی۔
  • غذائی افراط زر کی شرح  ماہ جولائی ،2021 میں 2.66 فیصد اور 2.74 فیصد رہی جو کہ جون،2021 جون 2.67  فیصد اور 2.86 فیصد تھی۔

ریاستوں میں

a. زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریہ  کے نمبر سب سے زیادہ اضافہ  ریاست پنجاب میں درج کیا گیا ہے (بالترتیب 13 پوائنٹ اور 14 پوائنٹ )

b. زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریہ کے نمبروں میں سب سے زیادہ گراوٹ تمل ناڈو ریاست میں درج کی گئی ہے (بالترتیب 7 پوائنٹ اور 6 پوائنٹ)

 

زرعی اور دیہی  مزدوروں کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریہ (بنیاد: 1986-87=100)جولائی  2021ء کے مہینے کے لئے  4پوائنٹ اور 5 پوائنٹ  بڑھ کر بالترتیب  1061پوائنٹس (ایک ہزاراکسٹھ )اور 1070 پوائنٹس (ایک ہزار ستّر) کی سطح پر رہے ۔اشاریہ میں اس اضافہ  کا اہم تعاون خوراک  اور متفرک گروپ کا  بالترتیب  1.78 اور 1.79 پوائنٹس اور 1.30 اور 1.31 پوائنٹس رہا۔ یہ اضافہ خاص طور سے سبزیوں اور پھلوں، پیاز، بکرے کا میٹ ، پولٹری، ہری مرچ سرسوں کا تیل ،دوائیوں ، حجام کا چارج، بس کرایہ ، دھولائی صابون وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے رہا۔

اشاریے میں اضافہ ؍گراوٹ الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ رہی۔زرعی مزدوروں کے معاملے میں 16 ریاستوں میں 1سے 13پوانٹس کا اضافہ درج کیا گیا اور تین ریاستوں کے اشاریوں میں 1 سے 7 پوائنٹ کی گراوٹ رہی جبکہ آسام ریاست کا اشاریہ  مستحکم رہا۔  تمل ناڈو ریاست کا اشاریہ 1249پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ  کی فہرست میں  چوٹی پر رہا  ، جبکہ ہماچل پردیش ریاست کا اشاریہ 829پوائنٹس کے ساتھ سب سے  نیچے رہا۔

دیہی مزدورں کے معاملے میں 15 ریاستوں  کے اشاریہ میں 2 سے 14 پوائنٹ کا اضافہ درج کیا گیا اور تین ریاستوں  کے اشاریہ میں ایک سے 6 پوائنٹ کی گراوٹ رہی جبکہ آسام اور میگھالیہ ریاست کے اشاریے مستحکم رہے۔  تمل ناڈو ریاست کا اشاریہ 1235 کے ساتھ اشاریہ کی فہرست میں چوٹی پر رہا جبکہ بہار ریاست کا اشاریہ 868 پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے رہا۔

ریاستی سطح پر ، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں  کے صارف قیمت اشاریوں میں پنجاب ریاست میں سب سے زیادہ اضافہ بالترتیب 13 اور 14 پوائنٹس کا خاص طور سے گیہوں ، آٹا، سبزیاں اور پھل، دودھ ، پیاز ، گڑ، قمیض  کا کپڑا، سوتی مل، چمڑے / پلاسٹک کے جوتے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے رہا۔ اس کے برعکس زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے تمل ناڈو ریاست کے صارف قیمت اشاریہ میں زیادہ سے زیادہ کمی  بالترتیب سات اور چھ پوائنٹس کی خاص طور سے جوار ، بکرے کا میٹ، تازہ مچھلی ، پیاز ، سبزیاں اور پھل ، پان کا پتہ ،جلانے کی لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے رہی۔

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارف قیمت اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح جولائی  2021 میں 3.92 فیصد اور 4.09 فیصد رہی جو کہ جون، 2021 میں 3.83 فیصد اور 4.00 فیصد  اور پچھلے سال کے اسی ماہ کے دوران بالترتیب 6.58 فیصد اور 6.53 فیصد تھی۔ اسی طرح ، خوراک کی افراط زر کی شرح جولائی ،2021 میں 2.66 فیصد اور 2.74 فیصد رہی جو کہ جون،2021 میں 2.67 فیصد اور 2.86 فیصد اور گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران  بالترتیب 7.83 فیصد اور 7.89 فیصد تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WVL4.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H3MM.png

 

کل ہند صارف قیمت اشاریہ  (جنرل اور گروپ وار )

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

جون ،2021

جولائی، 2021

جون ، 2021

جولائی، 2021

جنرل انڈیکس

1057

1061

1065

1070

غذا

1001

1004

1008

1011

پان، سپاری وغیرہ

1820

1819

1832

1831

ایندھن اور بجلی

1134

1143

1130

1138

کپڑا، بیڈنگ اور فٹ ویئر

1063

1071

1078

1089

متفرکات

1102

1113

1105

1116

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SG4Y.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HJCY.png

 

اگست 2021 کے لئے  زرعی اور دیہی مزدوروں کے صارف قیمت اشاریہ 20 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا

 

************

 

 

ش ح۔ف ا  ۔ م ص

(U: 8039)



(Release ID: 1747487) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi