وزارت دفاع

آسٹریلیا۔ بھارت کےبحریہ سے بحریہ کے تعلقات کیلئے بھارتی بحریہ اور آسٹریلیائی بحریہ کے درمیان رہنمائی کے ایک مشترکہ معاہدہ پر دستخط کئے گئے

Posted On: 18 AUG 2021 7:24PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ اور رائل آسٹریلین بحریہ کے درمیان آج 18 اگست 2021 کو آسٹریلیا۔ بھارت کےبحریہ سے بحریہ تعلقات کیلئے رہنمائی کے ایک مشترکہ معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔دستخط کئے جانے کی یہ تقریب  بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ اور آسٹریلیائی بحریہ کے نائب ایڈ مرل مائیکل جےنونان  کے درمیان ورچوئلی طور پر منعقد ہوئی۔

اس دستاویز کا تعلق 2020 جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے ہے جس پر دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اتفاق کیا تھا اور اس کا مقصد علاقائی سیکورٹی کے چیلنجوں کے مشترکہ موقف کو یقینی بناناہے۔رہنمائی کا مشترکہ معاہدہ ایک رہنما خاکہ فراہم کرے گا تاکہ   کثیر رخی طریقے سے مل کر کام کرنے کے دونوں ملکوں کی بحریہ کے مقصد کو دکھایا جاسکے،رہنمائی کے سیع ترین امکانات کے تحت باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ،علاقائی سلامتی میں باہمی تعاون، باہمی طور پر مفید سرگرمیوں میں اشتراک اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے عملی پہلوؤں جیسی باتیں شامل ہیں۔

اس دستاویز کی خصوصیات میں انڈین اوشین نول سمپوزیم  (آئی او این ایس) ویسٹرن پیسفک نول سمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس) انڈین اوشین رِم ایسو سی ایشن (آئی او آر کے) اور آسیان کے وزرائے دفاع میٹنگ کے پلس فریم ورک کیلئے معاون ورکنگ گروپوں کے ماہرین سمیت علاقائی اور کثیر مقصدی فورم میں قریبی اشتراک کیا جانا شامل ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی باہمی تعلقات پچھلے  کئی سالوں سے مضبوط ہوئے ہیں۔‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ ساز و سامان کی مدد کے آپسی معاہدے کثیر رخی بحری سکیورٹی ورکشاپ اور مالابار مشقوں میں آر اے این کی شرکت ایسے اہم سنگ میل ہیں جو دونوں بحریاؤ ں کی طرف سے حالیہ وقتوں میں تعلقات کومستحکم کرنے کے رول کو اجاگر کرتے ہیں۔بھارت بحر الکاہل خطے میں امن ،سکیورٹی ، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے یہ دستاویز مشترکہ عزم کو مستحکم کرنے میں کلیدی ثابت ہوگا۔

************

 

ش ح ۔  ش ر۔ م ش

U. No.8032



(Release ID: 1747339) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi