وزارت دفاع
گاندھی نگرمیں جنوب مغربی فضائی کمان میں کمانڈروں کی کانفرنس
Posted On:
18 AUG 2021 9:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18؍اگست:فضائیہ کے سربراہ مارشل آرکے ایس بھدوریاپی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی ،فضائی عملے کے سربراہ ( سی اے ایس ) نے 17اور18اگست ،2021کو جنوب مغربی فضائی کمان (ایس ڈبلیو اے سی ) میں کمانڈروں کی کانفرنس کے موقع پر گاندھی نگرکا دورہ کیا۔ اس کانفرنس میں ایس ڈبلیو اے سی ایریاآف ریسپانسبلٹی (اے اوآر) میں ایئرفورس اسٹیشنوں سے کمانڈروں نے مشن اور ٹاسک کے آپریشنل جائزے کے لئے ایک ساتھ شرکت کی ۔
فضائیہ کے عملے کے سربراہ کے وہاں پہنچنے پر ایئرمارشل سندیپ سنگھ اے وی ایس ایم وی ایم ،فضائی آفیسرکمانڈنگ- ان- چیف جنوب مغربی فضائی کمان نے ان کاخیرمقدم کیا۔ فضائیہ کے عملے کے سربراہ نے کمان وار میموریل پرگلہائے عقیدت پیش کیااورانھیں رسمی گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔ کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے عملے کے سربراہ نے 24گھنٹے آپریشنل تیاریوں کو برقراررکھنے اورصلاحیت میں اضافے پر مسلسل توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ انھوں نے نئے شامل کئے گئے سینسراورہتھیاروں کے سسٹم کو جلد عملی جامہ پہنانے پربھی زوردیا۔ فضائیہ کے عملے کے سربراہ نے تربیت میں جدید ترین طریقہ کارسے فائدہ اٹھانے کی کمانڈروں کو تلقین کی ، تاکہ نئی نسل کے فضائی واریئرس اس سمجھ اورصلاحیتوں میں اضافے کو یقینی بنایاجاسکے ۔ فضائی واریئراورشہری ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کووڈ بحران کو کم کرنے کے لئے آپریشنل تعیناتی اور نظم وضبط کے اپروچ میں ان کی بے ابتہاء شراکت داری کی ستائش کی ۔
****************
ش ح۔ ع ح۔ع آ
U NO. 8022
(Release ID: 1747321)
Visitor Counter : 161