وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے ملک میں خصوصا عالمی وبا کے دور میں مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے میک مائی ٹرپ انڈیا  پرائیویٹ لمیٹڈ اور  اِبیبو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے

Posted On: 18 AUG 2021 8:03PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • سیاحت کی وزارت نے ایزی مائی ٹرپ، کلیئر ٹرپ اور  یاترا ڈاٹ کام  کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔
  • اس مفاہمت نامے کا  اہم مقصد  اُن  اکاموڈیشن یونٹس کو ایک  زبردست  بصیرت فراہم کرنا ہے جنہوں نے   او ٹی اے پلیٹ فارم  ساتھی پر  سیلف سرٹیفائڈ  کرا یا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے  عالمی وبا کے دور میں  مہمان نوازی اور  سیاحت کی  صنعت کو مستحکم کرنے کی اپنی  جاری کوششوں کے سلسلے میں 17  اگست 2021  کو  میک مائی ٹرپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور  اِبیبو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ سیاحت کی وزارت نے پہلے ہی  ایزی مائی ٹرپ ، کلیئر ٹرپ  اور یاترا ڈاٹ کام کے ساتھ  مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کا اہم مقصد اُن اکاموڈیشن یونٹس کو ایک  زبردست بصیرت فراہم کرنا ہے جنہوں نے او ٹی اے پلیٹ فارم  ساتھی پر  سیلف سرٹیفائڈ کرایا ہے۔ مفاہمت نامے میں دونوں فریقوں کو یہ بھی  واضح کردیا گیا ہے کہ وہ  اُن یونٹوں کی حوصلہ افزائی کریں ، جنہوں  نے   ندھی اور ساتھی  پر  رجسٹریشن کرا یا ہے۔ اور  کووڈ – 19  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تحفظ کے مناسب ضابطوں کے ساتھ سیاحت کی  مقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ خیال یہ بھی  ہے کہ  اکاموڈیشن یونٹس  سے متعلق  زیادہ  معلومات حاصل کی جائیں اور  محفوظ ،قابل عزت اور  ٹھوس  و پائیدار سیاحت کو فروغ دیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZL9F.jpg

اس تقریب کا اہتمام  انڈین  ہوسپلٹی اینڈ ٹورزم صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نافذ کرنے کی غرض سے  سیاحت  اور کوالٹی کونسل آف انڈیا کی  وزارت  کے التزام کے تحت کیا گیا تھا۔

مفاہمت نامے پر دستخط  سیاحت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  راکیش کمار ورما،  سیاحت کی وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سنجے سنگھ، کوالٹی کونسل  آف انڈیا کے  ڈپٹی ڈائریکٹر موہت سنگھ، کوالٹی کونسل آف انڈیا کے سینئر  ڈائریکٹر  ڈاکٹر اے راج، چیف بزنس آفیسر ہوٹلز میک مائی ٹرپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اِبیبو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ابھیشیک لوگانی اور  کارپوریٹ افیئرس، میک مائی ٹرپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اِبیبو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ  کے  ونکٹیش راما کرشنا کی موجودگی میں کیا گیا۔

سیاحت کی وزارت اور  میک مائی ٹرپ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ  اور اِبیبو گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ  ایسے ضروری اقدا مات کرنے کی  کوشش کریں گی  جس سے  ہندوستانی مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے کی حوصلہ افزائی ہو اور اسے  فروغ دیا جاسکے۔ توقع ہے کہ  مستقبل میں مزید او ٹی اے  اس طرح کے مفاہمت ناموں پر دستخط کے لئے آگے آئیں گی تاکہ ہندوستان کی مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دیا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا - ق ر)

U-326


(Release ID: 1747302) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi , Punjabi