ٹیکسٹائلز کی وزارت
جناب اوپیندر پرساد سنگھ نے دیہی اور قبائلی آرٹ پینٹنگز کی ایک بین الاقوامی نمائش ‘‘ریتیوں سے کلاکرتیوں کا سفر’’ کا افتتاح کیا
Posted On:
18 AUG 2021 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 اگست ،2021 / کپڑے کی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب اوپیندر پرساد سنگھ نے دیہی اور قبائلی آرٹ پینٹنگز ‘‘ریتیوں سے کلاکرتیوں کا سفر’’ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش کا اہتمام نیشنل کرافٹ میوزیم اور ہست کلا اکیڈمی نے کیا ہے۔ جس کا اہتمام دست کاری سے متعلق ترقیاتی کمشنر کے دفتر نے اوڈی آرٹ مرکز کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ 7 ملکوں کی 125 دیہی اور قبائلی پینٹنگز کی نمائش کی گئی ہے۔ جس میں بھارت کی 102، جنوبی کوریا کی 8، انڈونیشیا کی 1، میانما کی 2، سری لنکا کی 2، بنگلہ دیش کی 3، اور نیپال کی 7 پینٹنگز شامل ہے۔ اس خصوصی نمائش (18 اگست سے 3 ستمبر تک نئی دلی کی نیشنل کرافٹ میوزمیم اور ہست کلا اکیڈمی نے ) کا اہتمام نئی دلی میں نیشنل کرافٹس میوزمیم اور ہست کلا اکیڈمی ، نئی دلی نے آڈی آرٹ مرکز کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں سے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور آرٹ کے سائقین کو ایک ہی جگہ پر مختلف قسم کے فنون لطیفہ سے محجوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی دستکاری بہت ہی مقبول ہے اور اسے فروغ دینے کے لیے حکومت نے دستکاری کے ترقیاتی کمشنر کا دفتر قائم کیا ہے۔ جو دستکاری کی نمائشوں کا اہتمام کر کے کاریگروں کو فروغ دینے کا کام کرتا ہے۔
دیوروں کو سزانے کی قدیم روایتوں (بھتی چترا) سے مختلف برادریوں کے فطری تجربے اور مقامی روایات کی عکاسی ہوتی ہے۔ دیہی اور قبائلی اور قبائلی پینٹنگز نے کلاکرتیوں کی شکل اختیار کرلی ہے۔ اس طرح کی منفرد خصوصیات سے مختلف قسم کے آرٹ کا اظہار ہوتا ہے اور یہ ہمیشہ ہمیشہ سے زندگی بسر کرنے کی روایتوں کا حصہ رہے ہیں۔ لہذا اس سے لوگوں کو اس وقت کا طرز زندگی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ جب لوگ اس طرز زندگی کو اپنائے ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8921
(Release ID: 1747290)
Visitor Counter : 188