وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) کے تعاون سے آزادی کا امرت مہوتسو-’بھارت@75 ‘منایا
طلبا اور نوجوانوں کو اگلے آئندہ ایک سال میں کم سے کم 75 گھنٹے نکال کر قوم کی تعمیر کے کام میں شامل ہونا چاہئے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
14 AUG 2021 7:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14اگست 2021/
اہم خصوصیات:
- مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کہا، یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو باعث فخر ماضی کے بارے میں تعلیم دیں اور ساتھ ہی انہیں عالمی قیادت کے لئے تیار کریں۔
- اس پروگرام میں سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد یوسونائیک اور سیاحت کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ بھی شامل ہوئے۔
- اس ویبنار کے دوران، 12 ایپی سوڈ کی ایک سیریز شروع کی گئی جو حصہ داروں کو شاندار ہندستان کے ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔
ہندستان کی 75ویں یوم آزادی تقریب کی قبل از شام بروز سنیچر 14 اگست 2021 کو وزارت سیاحت نے ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) کے تعاون سے ایک ویبار منعقد کیا۔ ویبنار کے دوران 12 ایپی سوڈ کی ایک سیریز شروع کی گئی جوشراکت دراروں کو شاندار ہندستان کے ایک ورچوئل سفر پر لے جائے گی۔ اس پروگرام کا افتتاح سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تعلیم اور ہنر کے فروغ نیز ہنر سازی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے شرکت کی۔اس موقع پر سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد یسونائیک ، سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ، کرنل ڈاکٹر جی تریواسدن ، سربراہ اے آئی یو جناب اروند سنگھ ، سکریٹری وزارت سیاحت نے اس موقع پر شرکت کی۔
ثقافت سیاحت اور شمال مشرقی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے طلبا سے آئندہ ایک سال میں کم سے کم 75 گھنٹے اور قومی تعمیر کے کام میں خود کو شامل کرنے کی اپیل کی۔ حصہ داروں کو ہندستان کے ورچوئل سفر پر لے جانے والے اجلاسوں کی ایک سال طویل ایپی سوڈ پر مبنی سریز کے افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں ، جناب جی کشن ریڈی نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ طلبا آئندہ ایک سال میں اپنی پسندکی کوئی بھی سرگرمی کرنے کے لئے کم سے کم 75 گھنٹے کا وقت نکالیں گے۔طلبا اپنے آبائی گاؤں کے سرپنچ یا میئر مقامی نمائندے کے ساتھ قومی پرچم پھیرانے کی مہم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے طلبا کو ان 75 گھنٹوں کو اپنی پسند کی کسی بھی دیگر سرگرمی میں وقف کرنے کا مشورہ دیا ۔
مارچ 2021 میں ’آزادی کا مہوتسو ‘ نے ہماری آزادی کی 75ویں سالگرہ کے لئے 75 ہفتوں کی خصوصی مقررہ مدت کے شروع میں تھا جو 15 اگست 2023 کو ختم ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا آزادی کا امرت مہوتسو نہ صرف ہندستان کی آزادی کے 75ویں سال کا فیسٹول ہے، بلکہ آنے والے مستقبل کی نسلوں کے لئے بھی ایک بہترمستقبل کا راستہ بنائے گا جو ان کی حصہ داری کے ساتھ ، ہندستان فروغ اور ترقی کی راہ پر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا حقیقت میں ہمارےنوجوانو ں کی ’آزادی کا امرت مہوتسو میں سب سے اہم کردار ہے۔’’ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ 2047 کی راہ ترقی اور خوشحالی والی ہو۔ او اسے حاصل کرنے کے لئے میں نوجوانوں سے عالمی گرو کے طور پر ہندستان @100 کے رہنما اور سنگ تراش بننے کی اپیل کرتا ہوں۔
مرکزی وزیر تعلیم اور ہنر کے فروغ و صنعت سازی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آزادی کے لئے ہندستان کی جدوجہد کی اہمیت کے بارے میں بتایا جو ترقی کی سمت میں ہماری راہ پر روشنی ڈالتی ہے۔ وزارت سیاحت کے اے آئ یو کے تعاون سے آج شروع کئے گئے پروگرام کے پس منظر یونیورسٹیوںکے طلبا بلکہ اسکولی طالب علم بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔
سیاحت کے وزیر جناب اجے بھٹ نے آزادی کا مہوتسو منانے کے لئے وزیراعظم کے نظریے اور اہمیت کے بارے میں بتایا ۔
سیاحت کے و زیر مملکت جناب شری پد یسو نائیک نے دیکھو اپنا دیش سیریز کے ذریعہ ہمارے ملک کے طلبا اور نوجوانوں تک پہنچنے کے لئے وزارت سیاحت کی پہل کا ذکر کیا۔ جناب نائیک نےمزید کہاکہ 12 ایپی سوڈ کی یہ سریز ہندستان کی ثقافت اوروراثت سے لوگوں کو رو برسی کرائے گی اور ہندستان کی کامیابیوں کا جشن منائے گی۔
محترمہ روپیندر براڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، وزارت سیاحاحٹ اور حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ ویبنار کی شروعات قومی ترانہ سے ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں کرنل ڈاکٹر جی کروسدن صدر ایسوی سیزیز انڈین یوینیورسٹی کی معلومات پر اہم زور دیا ہے۔ جناب اروند سنگھ نےمزید کہا کہ ہمارے بچے اور نوجواں باعث فخر ماجی اور ایک شاندار مستقبل سے مالا مال سے واقف ہیں۔
افتتاحی پروگرام میں 20 منٹ کی فلم انڈیا @75-اے جرنی کی لائیو اسٹریگ کی گئی۔ یہ فلم ہندستان کے نوجوانوں کو ہندستان کی خوشحال، اس کے لامحدود علم اور اس کے جذبے کے کثیر رنگوں کے تانے بانے کی مدد کرنے کی ایک کوشش ہےتاکہ وہ اس قدیم سرزمین کے فخر کو شکل دے سکیں۔
اختتامی تقریر میں محترمہ (ڈاکٹر ) پنکج متل ، جنرل سکریٹری شکریہ کی تجویز دی اور پروگرام میں اسکولی طلبا یونیورسٹیون کے طالبا اور نوجوان حصہ داری اور طلبا کے مجموعی ترقی کے بارے میں بتایا۔
ویبنار کے اختتام سے پہلے محترمہ براڈ نے پھر سے اس ویب سائٹ کے بارے میں یاد دلایا کہ جہاں کوئی اپنی آواز میں قومی ترانہ رکاوٹ کرسکتا ہے اور ویبسائٹ https://rashtragaan.in/ ۔پر اپ لوڈکرسکتا ہے۔ لائیو ویبنار میں 7633 لوگو ں نے حصہ لیا اورتقریباً 16800 لوگوںمیں وزارت سیاحت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارک ذریعہ ویبنار میں حصہ لیا۔
مائی جو او وی ویب سائٹ پر دکھائی گئی آن لان کوئز میں شامل 6 بجے تک 10650 لوگوں نے حصہ لیا۔
شاندار ہندستان کا فولو کریں:
فیس بک:https://www.facebook.com/incredibleindia/
انسٹا گرام:https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-7974
(Release ID: 1746835)
Visitor Counter : 279