بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمیٹیڈمیں میک رچی انویسٹ منٹ اور فورٹ کیننک انویسمنٹ کے ذریعہ شیئروں پر قبضہ اور جناب بھاوش اگروال کے ذریعہ ووٹنگ کے حق کے قبضے کو منظوری دی

Posted On: 13 AUG 2021 5:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13اگست 2021/ہندستانی  مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے   اے این آئی ٹکنالوجیز  پرائیوٹ لمیٹیڈ میں  میک رچی انویسٹمنٹ اور فورٹ کیننگ انویسٹ منٹ کےذریعہ شیئروں کے قبضے اور جناب بھاوش اگروال کے ذریعہ ووٹنگ کے حق   کے قبضے کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ  التزام میں میک رچی انویسٹ منٹ پی ٹی ای لمیٹیڈ میک رچی اور فورٹ کیننگ انویسٹ منٹ لمیٹیڈ(فورٹ کیننگ) کے ذریعہ  اے این آئی ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمیٹیڈ (اے این آئی) میں شیئر ہولڈنگ اور کچھ حقوق کی حاصل کرنے  کا تصور  کیا گیا ہے۔  مجوزہ  التزام کے تحت اے این آئی میں  جناب بھاوش اگروال کے  ذریعہ  کچھ حقوق رائے دہندگی پر قبضہ کا بھی   تصور کیا گیا ہے۔

میک رچی ایک سرمایہ ہولڈنگ کمپنی ہے ۔ یہ  تماسیک ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹیڈ  (تماسیک)  کی معاون کمپنی ہے۔  تماسیک سنگاپور میں  واقع  ایک  سرمایہ کمپنی ہے  ۔ فورٹ کیننگ  ایک سرمایہ ہولڈ کمپنی ہے۔  بھاوش اے این آئی کے   کارگذار ڈائریکٹر ہیں۔

اے این آئی انٹرنیٹ  اور موبائل ٹکنالوجی  کو اپڈیٹ کرتی ہے اور اولا نام برانڈ کے تحت لوگوں کو  ٹیکسی اور آٹو رکشا کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اے این آئی  اپنی معاون کمپنیوں کے ذریعہ  دیگر باتوں کے ساتھ خوراک  ڈیجیٹل ادائیگی وغیرہ کا بھی کاروبار کرتی ہے۔ 

سی سی  آئی کا تفصیلی  آرڈر جلد ہی  جاری کیا جائے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7977

 



(Release ID: 1746824) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Punjabi