بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں ریاستی کونسل کے لئے ضمنی انتخاب

Posted On: 17 AUG 2021 12:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ؍اگست : تمل ناڈو  کی ریاستی کونسل میں ایک جزوقتی سیٹ  ہے، جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

رُکن کا نام

وجہ

سیٹ  خالی ہونے کی تاریخ

معیاد مکمل ہونے کی تاریخ

تھرو ۔اے ۔محمد جان

موت

23.03.2021

24.07.2025

2- کمیشن نے  مذکورہ بالا سیٹ کو پُر کرنے کے لئے تمل ناڈو کی ریاستی کونسل میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا پروگرام مندرجہ ذیل ہے:

نمبر شمار

تفصیل

تاریخ

 

نوٹیفکیشن کا اجراء

24 اگست 2021 (منگل)

 

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی  آخری تاریخ

31  اگست 2021 ( منگل)

 

کاغذات کی جانچ پڑتال

یکم  ستمبر 2021 (بدھ)

 

امیدوار  کا نام واپس لینے کی آخری تاریخ

03  ستمبر 2021 (جمعہ)

 

پولنگ کی تاریخ

13  ستمبر 2021 (پیر)

 

 پولنگ کے اوقات

صبح 9 بجے سے  شام 4 بجے تک

 

ووٹوں کی گنتی

13  ستمبر 2021 (پیر) شام 5 بجے

 

جس تاریخ سے پہلے انتخاب مکمل کیا جانا ہے

15  ستمبر 2021 (بدھ)

3-پورے انتخابی عمل کے دوران  سبھی لوگوں کے عمل در آمد کے لئے وسیع رہنما خطوط ۔

1-انتخابات سے متعلق ہر ایک سر گرمی کے دوران ہر شخص کو چہرے پر ماسک لگانا ہوگا۔

2-انتخابات کے مقصد سے استعمال ہونے والے ہر ایک ہال ؍ کمرے ؍ احاطے  میں داخلے کے لئے

  • ہر شخص کی تھرمل اسکر یننگ  کی  جانی چاہئے۔
  • تمام جگہوں پر سینیٹائزر دستیاب کرایا جانا چاہئے۔

3-ریاستی حکومت اور  وزارت داخلہ  کے کووڈ – 19  سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق  ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھا جانا چاہئے۔

4-تمل ناڈو  کے چیف سکریٹری کو  ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ  مذکورہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لئے بندوبست کرتے وقت  کووڈ  - 19  کی روک تھام  سے متعلق  تمام رہنما خطوط اور  ہدایات  پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے ریاست کے ایک سینئر عہدے دار کو تعینات کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و  ا۔ ق ر

7951U-


(Release ID: 1746623)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu