بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن کے پروجیکٹ بولڈ کو لیہہ میں فوج کا تعاون ملا
Posted On:
16 AUG 2021 5:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16؍اگست:کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن ( کے وی آئی سی ) کے پروجیکٹ بولڈ (خشک بنجرزمینوں پربانس کی پیداوارکے ذریعہ سرسبزوشادابی لانے کے لئے پہل )کو لیہہ میں بھارتی فوج کا تعاون حاصل ہواہے ۔ 15اگست کو فوج نے لیہہ میں واقع اپنے احاطہ میں بانس کے 20پودے لگاکر اس کا آغاز کیا۔ بانس کی خاص نسل کے ان 20پودوں کی شجرکاری لیہہ میں کی گئی اوراس شجرکاری کے لئے کے وی آئی سی کے ذریعہ 12اگست کو جموں میں فوج کو دیاگیاتھا۔ زمین کو بنجرہونے سے بچانے کے لئے اوراس خطے میں سرسبزوشادابی لانے کے مقصد سے ان اونچے ہمالیائی علاقوں میں بانس کے پودے لگانے کی یہ کوشش ہے ۔ اسی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے 18اگست کو لیہہ کے چوچوٹ گاوں میں بانس کے 1000پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ بانس کے یہ پودے تین سال میں تیارہوجائیں گے ، جنھیں ضرورت کے مطابق کاٹابھی جاسکتاہے ۔ اس اہم ترین پہل کے ذریعہ مقامی قبائلی آبادی کے لئے طویل المدتی آمدنی کے مواقع پیداہوں گے ، ساتھ ہی یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ لئے گئے عہد (آب وہواکو صاف وشفاف اورہرابھرارکھنے کا عہد) نیز زمینوں کے تحفظ شامل ہیں ۔
****************
ش ح۔س ک۔ع آ
U NO. 7945
(Release ID: 1746608)
Visitor Counter : 247