یو پی ایس سی
کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ (مین) امتحان – 2021 کے نتائج
Posted On:
16 AUG 2021 6:01PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 17 سے 18 جولائی، 2021 تک منعقد کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ (مین) امتحان – 2021 کے تحریری حصہ کے نتائج کی بنیاد پر، درج ذیل رول نمبر والے امیدوار انٹرویو کے لیے اہل پائے گئے ہیں۔
2. ان تمام امیدواروں کی امیدواری ان کے ہر طرح سے اہل پائے جانے کے تحت پروویزنل ہے۔ امیدوار کو اپنی عمر، تعلیمی لیاقت، معاشرہ، جسمانی معذوری وغیرہ کے اپنے دعوے کی حمایت میں انٹرویو کے وقت اصلی سند پیش کرنا ہوگا۔ لہٰذا انہیں مذکورہ سرٹیفکیٹ تیار رکھنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
3. امتحان کے اصول کے مطابق، ان تمام امیدواروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمیشن کی ویب سائٹ upsconline.nic.in پر دستیاب تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) کو بھر لیں اور سرٹیفکیٹ کی اسکین کی گئی کاپیاں سمیت اسے آن لائن جمع کرا دیں۔ تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) کمیشن کی ویب سائٹ پر مورخہ 24 اگست، 2021 سے 7 ستمبر، 2021، شام 6 بجے تک دستیاب ہوگا۔ ڈی اے ایف کو بھرنے اور اسے کمیشن میں آن لائن جمع کرانے سے متعلق اہم ہدایتیں بھی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔ کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کو آن لائن تفصیلی درخواست فارم بھرنے سے پہلے ویب سائٹ کے مشترکہ صفحہ پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، کامیاب امیدواروں کو مورخہ 7 اکتوبر، 2020 کے ہندوستانی گزٹ میں شائع، کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ امتحان، 2021 کے ضابطوں کا مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔
4. امیدوار، انٹرویو کے وقت پیش کیے جانے والے سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں کمبائنڈ جیو سائنٹسٹ امتحان، 2021 کے رہنما اصول کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلی درخواست فارم بھرنے سے متعلق ہدایات کو دھیان سے پڑھ لیں۔ امیدوار اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی لیاقت، ذات (ایس سی/ ایس ٹی/ او بی سی)، ای ڈبلیو ایس اور جسمانی معذوری کی حالت کے بارے میں مناسب منظور شدہ ثبوت پیش نہیں کر پانے کے لیے خود جوابدہ ہوگا۔ اہل امیدوار، انٹرویو کے وقت، تصدیق کے لیے، اپنے سبھی اوریجنل سرٹیفکیٹ ساتھ لائیں۔
5. پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کامیابی حاصل کر چکے امیدواروں کے انٹرویو کا پروگرام کمیشن کی ویب سائٹ پر وقت پر دستیاب کرا دیا جائے گا۔ حالانکہ، انٹرویو کی حقیقی تاریخ کی اطلاع امیدواروں کو فراہم کر دی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے امیدواروں کو اپنا ای میل دیکھتے رہنے کی بھی صلاح دی جاتی ہے۔
6. امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے بتائی گئی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کرنے سے متعلق درخواست پر کسی بھی حالت میں غور نہیں کیا جائے گا۔
7. امیدواروں کے مارکس شیٹ، آخری نتائج کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کے اندر (پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر پیش کر دیے جائیں گے اور یہ مارکس شیٹ ویب سائٹ پر 60 دنوں کی مدت کے لیے دستیاب رہیں گے۔ امیدوار اپنا رول نمر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد مارکس شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امیدواروں کو مارکس شیٹ کی پرنٹیڈ کاپیاں، امیدواروں سے، ڈاک ٹکٹ لگے اور خود کا پتہ لکھے لفافے سمیت ان کے ذریعے خصوصی درخواست حاصل ہونے پر ہی بھیجی جائیں گی۔ مارکس شیٹ کی پرنٹیڈ کاپیاں حاصل کرنے کے خواہش مند امیدواروں کو ایسی درخواست کمیشن کی ویب سائٹ پر مارکس شیٹ ظاہر کیے جانے کے 30 دنوں کے اندر کرنی چاہیے، اس کے بعد ایسی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
8. امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ اگر ان کے پتہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہو تو اس کی اطلاع کمیشن کو خط یا ای میل کے ذریعے فوری فراہم کریں۔
9. یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطہ میں ایک سہولت کاؤنٹر موجود ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/نتیجہ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات/وضاحت اس کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر (011)-23385271/23381125/ 23098543 پر کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔
رول نمبر کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:7937
(Release ID: 1746545)
Visitor Counter : 189